پرویز الہٰی کی سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر

پرویزالہی کوگرفتارکرنےکیخلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست کا تحریری حکم جاری
لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
لاہورہائی کورٹ کا 2 رکنی بینچ سابق وزیراعلٰی پنجاب پرویزالہٰی کی اپیل پر سماعت 7 نومبر کو سماعت کرے گا۔
چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے دائر اپیل میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سنگل بینچ نے حقائق کے برعکس جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ معطل کیا، گوجرانولہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے قانون کے مطابق فیصلہ دیا تھا۔
اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ ہائی کورٹ کے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/187274/amp/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پرہمیں فالوکریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/187274/amp/ اورحالات سے باخبررہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

