ابوظہبی ایئرپورٹ کا نام شیخ زید کے نام پر رکھنے کا فیصلہ

ابوظہبی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کا نام شیخ زید بن سلطان النہیان کے نام پر رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبروں کے مطابق ابوظہبی کے سرکاری میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ ابوظہبی کے ہوائی اڈے کا نام شیخ زید بن سلطان النہیان کے نام پر رکھا جا رہا ہے اور نام کی تبدیلی کا اطلاق 9 فروری 2024 سے ہوگا۔
خبروں کے مطابق ایئرپورٹ کا نیا نام نئے ٹرمینل اے کی باضابطہ افتتاحی تقریب کے موقع پر ہوگا، ابوظہبی ایئرپورٹ کا شاندار ٹرمینل آج یکم نومبر کو آپریشنل طور پر کھل جائے گا۔
متحدہ عرب امارات کے شیخ محمد بن زید النہیان نے سرکاری نام تبدیل کرکے زید بین الاقوامی ہوائی اڈے کا کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
اتحاد ایئرویز نے گزشتہ روز بھارت کے لئے ایک تجارتی پرواز چلائی جس کے بعد ایئرپورٹ کے نئے ٹرمینل نے اپنے پہلے مسافروں کا خیرمقدم کیا۔
ابوظہبی سے نئی دہلی جانے والی پرواز ای وائی 224 359 مسافروں کے ساتھ دوپہر 2.35 بجے ٹرمینل اے سے روانہ ہوئی۔
پہلے دو ہفتے ایئرلائنز کے لیے منتقلی کا دورانیہ ہوں گے، جس میں تمام ٹرمینلز اے، 1، 2 اور 3 بیک وقت کام کریں گے۔ 14 نومبر سے تمام ایئرلائنز خصوصی طور پر ٹرمینل اے سے کام کریں گی۔
اتحاد 9 نومبر سے مرحلہ وار طریقے سے ٹرمینل اے میں پروازوں کو منتقل کرے گا۔ 9 سے 14 نومبر کے درمیان ایئرلائن ٹرمینل اے اور 3 سے آپریٹ کرے گی۔ 14 نومبر کو صبح 11 بجے سے ایئرلائن نئے مرکز سے تمام پروازیں چلائے گی۔
ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان نے گزشتہ روز ٹرمینل کا دورہ کیا۔
ابوظہبی ایئرپورٹ کا نیا ٹرمینل اے 742,000 مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے جو سالانہ 45 ملین مسافروں کی گنجائش رکھتا ہے۔
مکمل آپریشنل ہونے کے بعد 28 ایئرلائنز ٹرمینل اے سے کام کریں گی اور دنیا بھر میں 117 مقامات کے نیٹ ورک کی خدمت کریں گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/187347/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/187347/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

