Advertisement

برازیل اور ارجنٹینا کے میچ میں تماشائیوں کی لڑائی، میسی کو مداخلت کرنا پڑگئی

برزایل کو فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار ورلڈکپ کوالیفائر میچ میں ہوم گراؤنڈ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 

لیونل میسی کی قیادت میں ارجنٹینا  نے واحد ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کیا جس نے 70 سالوں میں برازیل کو ہوم گراؤنڈ پر دوسری شکست دی۔

ارجنٹینا نے برازیل کو 0-1 سے تاریخی شکست دی اور یوں برازیل کو ورلڈکپ کوالیفائر میں 6 میں سے 3 میچوں میں شکست ہوئی  جب کہ دو میچوں میں برازیل کو کامیابی اور ایک میچ برابری کی بنیاد پر ختم ہوا جس کے بعد برازیل 7 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر موجود ہے۔

ایک طرف جہاں ارجنٹینا نے برازیل کو تاریخی شکست سے دوچار کیا وہیں میچ سے قبل تمشائیوں کے درمیان لڑائی بھی دیکھنے میں آئی جس کی وجہ سے نہ صرف میچ 25 منٹ تک رکا رہا بلکہ نوبت یہاں تک آگئی تھی کہ خود ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی کو تماشائیوں کے درمیان جاکر مداخلت کرنا پڑی کیوں کہ برازیلن پولیس ارجنٹینا کےتمشائیوں پر لاٹھی چارج کررہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں؛ فیفا ورلڈکپ کوالیفائرز: برازیل کو ہوم گراؤنڈ پر تاریخ میں پہلی شکست

تاہم پولیس کی جانب سے ارجنٹینا کے تماشائیوں پر لاٹھی چارچ کرنے پر لیونل میسی سمیت دیگر کھلاڑیوں نے احتجاج کیا اور بعد ازاں وہ گراؤنڈ چھوڑ کر چلے گئے۔

Advertisement

https://twitter.com/LFCReasons/status/1727127885016932756?

ارجنٹائن کے گول کیپر ایمی مارٹینز نے فینز پر لاٹھی برسانے والے برازیلی پولیس افسر کو میدان سے باہر جاکر روکنے کی کوشش بھی کی، میسی ٹیم کو میدان واپس لیجاتے ہوئے یہ الفاظ کہتے نظر آئے “ہم نہیں کھیل رہے، ہم جا رہے ہیں”۔

حریف ٹیم کو منانے کے بعد میچ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے کے قریب میچ دوبارہ شروع ہوا تاہم 30 منٹ بعد ماحول دوبارہ گرم ہوگیا، جب گراؤنڈ پر برازیل کے اسٹرائیکر گیبریل جیسس کو ارجنٹائن کے روڈریگو ڈی پال سے ٹکرانے پر ریفری نے یلو کارڈ دیا جبکہ میچ کے 81 ویں منٹ میں برازیل کے جولینٹون کو ریفری کی جانب سے ریڈ کارڈ بھی دیکھایا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ: پاک بھارت میچز میں ڈرامائی موڑ، عوام کی دلچسپی ختم ہونے لگی
ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ منسوخ کروانے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: بھارت اور یو اے ای میں آج کانٹے کا مقابلہ متوقع
ایشیا کپ 2025: پہلے میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے ہرا دیا
دبئی میں ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی شاندار رونمائی، محسن نقوی بھی شریک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version