Advertisement

ہم غزہ کےسامنےشرمندہ ہیں، پیشہ ورفوجیں بچوں کاقتل عام نہیں کرتیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم

ہم غزہ کےسامنےشرمندہ ہیں، پیشہ ورفوجیں بچوں کاقتل عام نہیں کرتیں، نگراں وزیراعظم

وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہم غزہ کے سامنے شرمندہ ہیں، فلسطین کے معاملے پرافسوس ہے، میں خود کو بے بس محسوس کررہاہوں۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت فوری ختم ہونی چاہیے، اقوام متحدہ انسانی حقوق کے معاملےپراپنے مقاصد سےہٹ رہی ہے۔

انوارالحق کاکڑنے کہا کہ دنیا بھرکے لوگ فلسطین میں مظالم پر احتجاج کررہےہیں، غزہ میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی جاری ہے، غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید بچوں کی تعداد زیادہ ہے، ہم غزہ میں فلسطینی بچوں کا ہولوکاسٹ دیکھ رہے ہیں۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت غزہ کے بچے ہمارے ذہنوں میں ہیں، جوظلم فلسطین میں ہورہا ہے اس کا تعلق کسی مذہب سے نہیں، ہم غزہ کے سامنے شرمندہ ہیں، فلسطین کے معاملے پرافسوس ہے کہ میں خود کو بے بس محسوس کررہاہوں۔  پیشہ ورفوجیں بچوں کا قتل عام نہیں کرتیں۔

نگراں وزیراعظم نے”زاراالرٹ ایپ”کااجراکرتے ہوئے کہا کہ زاراالرٹ ایپ کا اجرا بچوں کے حقوق کےتحفظ کےلیے ہے، حکومت بچوں کے حقوق کے تحفظ کےلیے پرعزم ہے، تمام طبقات کی ذمہ داری ہے کہ بچوں کی بہتری کےلیے کام کریں۔

Advertisement

انوارالحق کا کہنا تھا کہ بچے ہمارے ملک کا مستقبل ہیں، تمام بچوں کو معاشرے میں یکساں مواقع ملنا ضروری ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/236361/amp/  کولائک کریں۔ ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/236361/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version