ہم نےماضی میں لیول پلئنگ فیلڈنہ ہونےکےباوجودحکومت بنائی، بلاول بھٹو

ہم نےماضی میں لیول پلئنگ فیلڈنہ ہونےکےباوجودحکومت بنائی، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہم نے ماضی میں لیول پلئنگ فیلڈ نہ ہونے کے باوجود حکومت بنائی، اگلی بارپیپلزپارٹی پھرحکومت بنائے گی۔
کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب کو الیکشن کا چاند مبارک ہو، الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو ملک میں عام انتخابات کا اعلان کردیا ہے۔ اگلی بارپیپلزپارٹی حکومت بنائے گی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہرسیاسی جماعت کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے، میثاق جمہوریت پر سب جماعتوں کو آنا چاہیے، ہم نے ماضی میں لیول پلئنگ فیلڈ نہ ہونے کے باوجودحکومت بنائی۔
سابق وفاقی وزیرخارجہ نے صحافیوں کے سوال پر کہا کہ جہاں تک لیول پلیئنگ فیلڈ کا سوال ہے کہ وہ میں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ مجھے ایک الیکشن بتائیں جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کو لیول پلئنگ فیلڈ ملی ہو توپھرہم کیوں یہ امید رکھیں کہ اس الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ ملے گی۔
انھوں نے کہا کہ غزہ میں اس وقت جورہاہے وہ پوری دنیا کے سامنے ہے، فلسطین کے معاملے پردنیا بھرکے حکمران خاموش ہیں مگرعوام نہیں، پوری دنیا کےعوام فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پیپلز پارٹی کا انسانی حقوق پرسخت مؤقف ہے۔
بلاول بھٹونے کہا کہ الیکشن کمیشن کو تجویز دی تھی کہ تاریخ دے دیں، بہترہوتا الیکشن کمیشن خود یہ اقدام کرلیتا، بہترہوتاالیکشن کے لیے سپریم کورٹ کو مداخلت نہ کرنی پڑتی، پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم اور عوام سے رابطے جاری ہیں۔
ایک الیکشن بتائیں جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی لیول پلیئنگ فیلڈ ملی ہو
اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/281724/amp/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پرہمیں فالوکریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/281724/amp/ اورحالات سے باخبررہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

