اسرائیلی وزیر نے غزہ پر ایٹم بم گرانے کی تجویز دے دی

اسرائیل کے ایک وزیر نے وزیر اعظم نیتن یاہو کو غزہ پر ایٹم برانے کی تجویز دے دی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے ایک وزیر نے وحشیانہ بمباری اور ہزاروں فلسطینیوں کو شہید ہونے پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ پر ایٹم بم سے حملہ ایک آپشن ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے دفتر نے ایک انٹرویو میں غزہ پر جوہری بم گرانے کی تجویز دینے کے بعد اتوار کے روز اسرائیلی وزیر کو تاحکم ثانی حکومتی اجلاسوں سے معطل کر دیا ہے۔
7 اکتوبر سے جاری غزہ کی پٹی میں فوجی کارروائیوں میں 9770 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔
نیتنیاہو کے حکمراں اتحاد میں شامل ایک انتہائی قوم پرست سیاست داں، ورثے کے وزیر امیچی ایلیاہو نے اسرائیل کے ریڈیو کو بتایا کہ وہ 7 اکتوبر کے بعد فلسطینی علاقے میں اسرائیل کی جوابی کارروائی کے پیمانے سے مکمل طور پر مطمئن نہیں ہیں۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں 1400 افراد ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تر عام شہری تھے۔
دریں اثنا حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائی میں 9770 افراد شہید ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔
انٹرویو لینے والے سے جب پوچھا گیا کہ کیا اسرائیلی وزیر نے غزہ کی پٹی پر ‘ہر ایک کو ہلاک کرنے کے لیے کسی قسم کا ایٹم بم’ گرانے کی وکالت کی ہے تو ایلیاہو نے جواب دیا: ‘یہ ایک آپشن ہے’۔
اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے دفتر نے فوری طور پر وزیر کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا جس میں اس نے انہیں حقیقت سے منقطع قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ میں غیر جنگجوؤں کو چھوڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ایلیاہو نے بعد میں ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ایٹم بم کے بارے میں ان کا بیان علامتی تھا۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے کبھی بھی جوہری بم رکھنے کا اعتراف نہیں کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/345522/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/345522/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

