Advertisement

نیپال میں 6.4 شدت کا طاقتور زلزلہ، بھارتی شہروں میں بھی زمین لرز گئی

نیپال میں ایک بار پھر طاقتور زلزلے کی وجہ سے زمین لرز اٹھی ہے، زلزلے کے جھٹکے بھارت میں بھی محسوس کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق نیپال میں 6.4 شدت کے طاقتور زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے شدید جھٹکے بھارت کے مختلف شہروں میں بھی محسوس کئے گئے۔

بھارت کے دہلی این سی آر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے لیکن مقامی حکام نے فوری طور پر کسی کے زخمی ہونے یا شدید نقصان کی اطلاع نہیں دی۔

زلزلے کے جھٹکے دہلی، نوئیڈا اور گروگرام اور بہار سمیت شمالی بھارت میں بھی محسوس کیے گئے، لوگ خوف زدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم مقامی حکام نے فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں دی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز نیپال میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

Advertisement

نیپال میں ایک ماہ میں یہ تیسرا موقع ہے جب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

نیپال سے بھی ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version