Advertisement

ورلڈ کپ 2023 میں ٹیموں کو کتنی انعامی رقم ملی، تفصیلات سامنے آ گئیں

بھارت میں ہونے والے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے مجموعی طور پر ایک کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ 2023 کی فاتح ٹیم کو ایک کروڑ ڈالر کی انعامی رقم میں سے 40 لاکھ ڈالر دیئے گئے ہیں۔

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں 19 نومبر کو کھیلے جانے والے فائنل کی رنر اپ ٹیم بھارت کو 20 لاکھ امریکی ڈالرز ملیں گے۔

تمام 10 ٹیموں نے گروپ مرحلے میں راؤنڈ رابن فارمیٹ میں ایک بار ایک دوسرے کے خلاف کھیلا، پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ 4 ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں۔

گروپ اسٹیج کے میچز جیتنے پر انعامی رقم دی گئی اور ہر جیت پر ٹیموں کو 40 ہزار ڈالر ملے۔ گروپ مرحلے کے اختتام پر ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچنے میں ناکام رہنے والی ٹیموں میں سے ہر ایک کو ایک لاکھ ڈالر ادا کئے گئے۔

Advertisement

یہ انعامی رقم 2025 میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے بھی مثال قائم کرتی ہے، آئی سی سی نے جولائی 2023 میں جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں ہونے والی سالانہ کانفرنس کے دوران مردوں اور خواتین دونوں کے مقابلوں کے لیے مساوی رقم کا اعلان کیا تھا۔

ایونٹ کے 13 ویں ایڈیشن میں مجموعی طور پر 10 ٹیموں نے ورلڈ کپ ٹرافی کے لئے مقابلہ کیا۔ بھارت نے میزبان ہونے کی وجہ سے کوالیفائی کیا جبکہ نیوزی لینڈ، انگلینڈ، بنگلہ دیش، پاکستان، آسٹریلیا، افغانستان اور جنوبی افریقہ نے سپر لیگ سے ترقی کی۔

ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کے لیے سری لنکا اور نیدرلینڈز کو کوالیفائر میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کرکٹ کیلنڈر کا سب سے بڑا مینز ایونٹ 10 مقامات پر 48 میچوں پر مشتمل تھا، جس کا آغاز 5 اکتوبر کو دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان پچھلے ایڈیشن کے فائنل کے دوبارہ میچ سے ہوا۔

فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر چھٹی بار ٹرافی اپنے نام کی۔

آیئے اب نظر ڈالتے ہیں انعامی رقم پر جو ٹیموں نے حاصل کی۔

Advertisement

آسٹریلیا کو ایونٹ کی ٹرافی کے ساتھ 42 لاکھ 80 ہزار ڈالر ملے جو کہ پاکستانی روپوں میں 1221348504 روپے بنتی ہے۔ یعنی 1 ارب 22 کروڑ 13 لاکھ 48 ہزار 5 سو چار روپے کی رقم آسٹریلوی اپنے گھر لے کر جائے گی۔

ایونٹ کی رنر اپ بھارت کو 23 لاکھ 60 ہزار ڈالر ملے جو کہ پاکستانی روپوں میں 67 کروڑ 34 لاکھ 53 ہزار 8 سو 48 روپے بنتے ہیں۔

سیمی فائنل میں شکست کھانے والی جنوبی افریقہ کی ٹیم 10 لاکھ 80 ہزار ڈالر کی انعامی رقم ملی جو پاکستانی روپوں میں 30 کروڑ 81 لاکھ 90 ہزار 7 سو چوالیس روپے بنتی ہے۔

نیوزی لینڈ کو پورے 1 ملین ڈالر کی انعامی رقم ملی جو پاکستانی روپوں میں 28 کروڑ 53 لاکھ 61 ہزار 8 سو روپے بنتی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے حصے میں 2 لاکھ 26 ہزار ڈالر آئے جو پاکستانی روپوں میں 6 کروڑ 44 لاکھ 91 ہزار 7 سو 66 روپے بنتے ہیں اور اتنی ہی رقم افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو ملی۔

 انگلینڈ کی ٹیم کو 2 لاکھ 20 ہزار ڈالر ملے جو پاکستانی روپے میں 6 کروڑ 27 لاکھ اناسی ہزار 5 سو 96 روپے بنتی ہے۔

Advertisement

بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیدرلینڈز کی ٹیم کو فی کس 1 لاکھ 80 ہزار ڈالر ملیں گے جو پاکستانی روپوں میں 5 کروڑ 13 لاکھ 65 ہزار 1 سو 24 روپے بنتے ہیں.

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/411813/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/411813/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version