سری لنکا کو 302 رنز سے شکست، بھارت نے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرلیا

سری لنکا کو 302 رنز سے شکست، بھارت نے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرلیا
آئی سی سی ورلڈکپ2023 کے 33ویں میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 302 رنز سے شکست دے دی۔
بھارت کے شہر ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں بھارت نے شبھمن گل، ویرات کوہلی اور شریئس ائیر کی شاندار اننگز کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 357 رنز بنائے جس کے جواب میں محمد سراج اور محمد شامی نے سری لنکا کی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے۔
India win in Mumbai 🇮🇳 #SLvIND #CWC23 pic.twitter.com/QAYrW092IV
— Sri Lanka Cricket 🇱🇰 (@OfficialSLC) November 2, 2023
سری لنکا کی پوری ٹیم 20ویں اوور میں 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی سری لنکا کی جانب سے کسون رجیتھا 14 اور اینجلو میتھیوز 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
مہیش ٹھیکشانا 12 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے جب کہ سری لنکا کے 5 کھلاڑی کھاتا کھولے بغیر ہی چلتے بنے اور 3 کھلاڑی گولڈن ڈک پر آؤٹ ہوئے۔
بھارت کی جانب محمد شامی نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ محمد سراج نے 3، جسپریت بمراہ نے 2 اور روندرا جڈیجا نے 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل سری لنکا کے کپتان کوشل مینڈس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارت کی جانب سے روہت شرما اور شبھمن گل نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دلشان مادھوشنکا نے پہلے ہی اوور میں بھارتی کپتان کو 4 رنز پر بولڈ کردیا۔
بعد ازاں ویرات کوہلی اور شبھمن گل نے ٹیم کو 189 رنز کی شراکت قائم کی۔ اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں لیکن بدقستی سے دونوں ہی سنچریوں سے محروم رہے۔
شبھمن گل 92 گیندوں پر 92 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جس میں 2 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے جب کہ ویرات کوہلی 94 گیندوں پر 88 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس میں 11 چوکے شامل تھے۔
کے ایل راہل 21 اور سوریا کمار یادو 12 رنز ہی بناسکے۔ روینڈرا جڈیجا 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ تاہم شریئس ایئر نے جارحانہ اننگز کھیلی وہ 56 گیندوں پر 82 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News