Advertisement

بابراعظم کی تضحیک کی گئی، انہیں کپتانی سے ہٹانا درست نہیں، جاوید میانداد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کا کہنا ہے کہبابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ درست نہیں ہے، کرکٹرز کو احترام اور عزت دی جائے۔ 

نجی ٹی وی کو دیے گئے خصوصی انٹریو میں قومی ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ جاوید میانداد نے کرکٹ بورڈ کے فیصلوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  وہ لوگ کرکٹ چلارہے ہیں جن کا کرکٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے، اس لیے غلط فیصلے ہورہے ہیں، سیاسی اثر و رسوخ سے پی سی بی میں آنے والے کھیل کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔

بابراعظم سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے کھلاڑی کی تضحیک کی گئی، بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ درست نہیں ہے، کرکٹرز کو احترام اور عزت دی جائے۔

جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ  بابراعظم کے ساتھ کوئی تگڑا مینیجر رکھا جاتا تاکہ وہ مضبوط کپتان بنتا، ائیر مارشل نورخان نے مجھے کپتان بناکر مشتاق محمد کو مینیجر بنایا تھا، بابر جیسے بڑے کھلاڑی کے ساتھ پی سی بی کا حالیہ سلوک افسوس ناک ہے۔

لیجنڈری کرکٹرنے کہا کہ بابراعظم کی تکنیک میں معمولی خامی ہے، وہ کریز پر جاکر بولر پر اٹیک نہیں کرتا ہے جس کی وجہ سے اس کی بیٹنگ میں تسلسل دکھائی نہیں دیتا لہذا بابر کو اپنے انداز میں تھوڑی بہت تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

جاوید میانداد کا مزید کہنا تھا کہ بابر اعظم کو کوئی بتانے والا نہیں ہے اس میں ساری کوالٹی ہے لیکن اسے کوئی نیٹ پر بتانے والا نہیں ہے، وہ اپنی خامیوں کو بار بار دہرا رہا ہے۔ نیٹ پر غلطیاں دور کرنے سے اس میں اعتماد ہوگا وہ اور اچھا بیٹر بنے گا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
میچ ہارگئے توکیا ہوا جنگ توہم جیتے'، پاکستانی شائقین کے بھارت پر کرارے وار
بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستانی ٹیم مینیجر کا احتجاج
سوریا کمار کی ابتدائی فتح کو پہلگام واقعے اور آپریشن سندور سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش
دشمنی لاکھ سہی ختم نہ کیجئے رشتہ ، دل ملے نہ ملے ہاتھ ملاتے رہئے !
ایشیا کپ، کمزور ٹیم کے بڑے دعوے دھڑن تختہ، بھارت نے پھر پاکستان کو ہرا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version