Advertisement

غزہ میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے اعزاز میں اقوام متحدہ کا پرچم سرنگوں

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے اقوام متحدہ کے اہلکاروں کی ہلاکت کے سوگ میں اقوام متحدہ کا جھنڈا آج سرنگوں کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق آج کے روز ایشیا بھر میں اقوام متحدہ کے کمپاؤنڈز پر پرچم آدھے جھکائے گئے جبکہ عملے نے اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع کے دوران غزہ میں ہلاک ہونے والے ساتھیوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

اقوام متحدہ کے نیلے اور سفید جھنڈے کو مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے بینکاک، ٹوکیو اور بیجنگ کے دفاتر میں سر نگوں کیا گیا، جس سے ایک دن قبل عالمی ادارے نے غزہ میں ایک تنصیب پر حملوں میں بڑی تعداد میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاع دی تھی۔

فلسطینیوں کی حمایت کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این آر ڈبلیو اے) نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک غزہ کی پٹی میں اس کے 100 سے زائد ملازمین ہلاک ہو چکے ہیں۔

حماس کے جنگجوؤں کی جانب سے سات اکتوبر کو جنوبی اسرائیلی آبادیوں پر مہلک حملے کے بعد سے اسرائیل غزہ کی پٹی میں اہداف پر مسلسل بمباری کر رہا ہے۔

Advertisement

اسرائیلی حکام کے مطابق حماس کے حملوں میں تقریبا 1200 افراد ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تر عام شہری تھے اور 240 کے قریب افراد کو یرغمال بنایا گیا تھا۔

غزہ میں حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کے جوابی حملوں میں 11 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/449352/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/449352/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کے بعد امدادی سرگرمیاں تیز، ملبہ ہٹانے کا کام جاری
خواتین صحافیوں کی توہین، افغان وزیر خارجہ کا دورہ مودی سرکار کے گلے پڑ گیا
شمالی کوریا کی فوجی پریڈ، نئے بین البرِاعظمی میزائل 'ہواسونگ-20' کی نمائش
دنیا سے ناپید ہونے والے پرندے کے نایاب ’’ پر‘‘ کی حیران کن قیمت، نیلام کر دیا گیا
ٹرمپ کا چین پر سو فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
غزہ امن معاہدہ مشرقِ وسطیٰ کیلئے تاریخی، چین کودنیا کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، ٹرمپ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version