Advertisement

ایپک سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے چینی صدر امریکہ پہنچ گئے

چین کے سربراہ ژی جن پنگ ایپک سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ کے شہر سان فرانسسکو پہنچ گئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق چین کے صدر ژی جن پنگ اپنے امریکہ کے دورے میں ایپک سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے اور امریکی ہم منصب جو بائیڈن سے ملاقات کریں گے۔

چین کے صدر ژی جن پنگ کو خوش آمدید کہنے کے لیے امریکی وزیر خزانہ اور کیلی فورنیا کے گورنر ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

رپورٹس کے مطابق یہ دوسرا موقع ہے جب امریکی صدر جو بائیڈن اور چین کے صدر ژی جن پنگ ملاقات کریں گے، دونوں رہنماؤں کے درمیان ایک سال قبل بالی میں ملاقات ہوئی تھی۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری سے ہزاروں افراد کی ہلاکت کے بعد دونوں رہنماؤں کی ملاقات نہایت اہم ہے۔

Advertisement

رواں برس امریکہ میں ہونے والا ایپک کا اجلاس بھی خصوصی اہمیت کا حامل ہے، جس میں تمام رکن ممالک معاشی و تجارتی خودمختاری پر زور دیا گیا ہے۔

ایپک تنظیم 21 ممالک پر مشتمل ہے جس کا اجلاس 3 روز تک امریکی شہر سان فرانسسکو میں جاری رہے گا، آج 15 نومبر کو ایپک سربراہ اجلاس کا پہلا دن ہے۔

ایپک سربراہ اجلاس میں رکن ممالک کے سربراہان اور اعلی نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/472970/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/472970/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری ، نیا نظام متعارف
ظہران ممدانی نے خواتین پر مشتمل عبوری ٹیم کا اعلان کردیا
نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی نے اردو میں گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version