Advertisement

آسٹریلیا، جنگلات کی آگ شدت اختیار کر گئی، شہریوں کو گھر خالی کرنے کا حکم

آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ کے جنگلات میں لگنے والی آگ میں شدت کے بعد حکام نے شہریوں کو اپنے گھر خالی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق آسٹریلیا کی شمالی ریاست کوئنز لینڈ کے جنگلات میں آگ کے باعث تین علاقوں کے رہائشیوں کو بدھ کے روز اپنے گھروں کو خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے آنے والے فائر فائٹرز ریاست میں آگ بجھانے میں مصروف ہیں جس سے پہلے ہی دو افراد ہلاک اور درجنوں گھر تباہ ہو چکے ہیں۔

بدھ کے روز دالوین قصبے کے قریب دو ملحقہ علاقوں کے لوگوں کو فوری طور پر وہاں سے نکلنے کا حکم دیا گیا تھا اور انہیں کہا گیا تھا کہ ہر آسٹریلوی کا دل آپ لوگوں کے ساتھ ہے۔

آسٹریلیا کے خزانچی جم چلمرز جن کے رائے دہندگان ریاست میں ہیں، نے بدھ کے روز ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ عوام ایک بار پھر ان جنگلاتی آگ سے متاثر ہو رہے ہیں۔

Advertisement

جم چلمرز نے مزید کہا کہ میں واقعی ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا تھا جو ان متاثرہ برادریوں میں کوششوں کو تقویت دے رہے ہیں۔

علاقے میں لگی آگ نے جنوب میں پڑوسی ریاست نیو ساؤتھ ویلز (این ایس ڈبلیو) کو بھی متاثر کیا۔

این ایس ڈبلیو کی رہائشی مشیل بیلنٹ نے بدھ کے روز سرکاری نشریاتی ادارے کو بتایا کہ یہ ایک بہت ہی خوفناک تجربہ تھا اور ہم نے ایسا کچھ کبھی نہیں دیکھا۔

حکام نے بدھ کے روز واٹسن ویل کے قریب ریاست کے دور دراز شمال میں انخلا کی تیسری وارننگ جاری کی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/496430/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/496430/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دواجی کون ؟ ممدانی سے پہلی ملاقات، محبت ، شادی کب کیسے اور کہاں ہوئی ؟
امریکا کیلیے خطرے کی گھنٹی، چین نے دنیا کا جدید ترین طیارہ بردار جہاز سمندر میں اتار دیا
سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری ، نیا نظام متعارف
ظہران ممدانی نے خواتین پر مشتمل عبوری ٹیم کا اعلان کردیا
نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی نے اردو میں گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version