Advertisement

روہت شرما نے چھکوں کے دو عالمی ریکارڈز پر قبضہ جما لیا

بھارت کے کپتان روہت شرما نے نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں ون ڈے کرکٹ میں چھکوں کے دو عالمی ریکارڈز اپنے نام کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

نیدر لینڈز کے خلاف میچ میں روہت شرما نے اپنی 61 رنز کی اننگ میں جب پہلا چھکا لگایا تو وہ ایک کیلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بیٹسمین بن چکے تھے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقہ کے سابق بیٹسمین اے بی ڈی ویلیئرز کے پاس تھا جنہوں نے سال 2015 میں 58 چھکے لگائے تھے۔

اس وقت موجودہ کیلینڈر ایئر میں روہت شرما کے چھکوں کی کل تعداد 60 ہو چکی ہے جبکہ سال ختم ہونے میں ابھی ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ باقی ہے امید ہے کہ روہت اپنے اس ریکارڈ کو مزید بہتر بنا لیں گے۔

Advertisement

علاوہ ازیں روہت شرما نے بطور کپتان ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں بھی سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، انگلینڈ کے کپتان ایوین مورگن نے 2019 کے ورلڈ کپ میں 22 چھکے لگائے تھے۔

روہت شرما رواں ورلڈ کپ میں 24 چھکے لگا کر انگلش کپتان کے ریکارڈ پر قبضہ جما چکے ہیں جبکہ اگر بھارتی ٹیم فائنل تک رسائی حاصل کر جاتی ہے تو روہت شرما کے لیے اس ریکارڈ کو مزید بہتر بنانے کا سنہری موقع ہو گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/546778/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/546778/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version