Advertisement

ورلڈ کپ، گلین میکسویل نے افغانستان کے جبڑوں سے فتح چھین لی

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے میچ میں آسٹریلیا نے گلین میکسویل کی شاندار بیٹنگ کی بدولت افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے 291 رنز کے جواب میں آسٹریلیا کے 7 کھلاڑی 91 رنز پر پویلین لوٹ چکے تھے، مگر گلین میکسویل نے ہمت نہ ہاری اور ٹیم کو کامیابی دلا دی۔

افغانستان کے 291 رنز کے جواب میں آسٹریلیا کی اننگ کا آغاز مایون کن تھا، ان فارم ڈیوڈ وارنر 18 اور ٹریوس ہیڈ 18 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے۔

مچل مارش 24 اور مارنس لبوشین 14 رنز بنا سکے، جبکہ جوش انگلس 0، مارکس اسٹوئنس 6 اور مچل اسٹارک کی اننگ 3 رنز سے آگے نہ بڑھ سکی۔

Advertisement

91 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد افغانستان کی جیت کے امکانات کافی بڑھ چکے تھے، ایسے میں گلین میکسویل نے کپتان پیٹ کمنز کے ساتھ آسٹریلوی اننگ کی کمانڈ سنبھالی۔

گلین میکسویل اور پیٹ کمنز نے آٹھویں وکٹ کی شراکت میں ریکارڈ 202 رنز شراکت قائم کی۔

گلین میکسویل نے 128 گیندوں پر ناقابل شکست 201 رنز کی ریکارڈ ساز تاریخی اننگ کھیلی، ان کی اس اننگ میں 10 چھکے اور 21 چوکے شامل تھے۔

گلین میکسویل کا ساتھ دینے والے کپتان پیٹ کمنز نے 68 گیندوں پر صرف 12 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے نوین الحق، عظمت اللہ عمر زئی اور راشد خان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کے خلاف مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنا لیے ہیں۔

Advertisement

ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں افغانستان نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زردان نے افغانی اننگ کا آغاز کیا۔

رحمان اللہ گرباز 38 کے مجموعی اسکور پر 21 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، جبکہ ابراہیم زردان نے شاندار سنچری اسکور کی۔

ابراہیم زردان کی 129 رنز کی اننگ میں 8 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

رحمت شاہ 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ کپتان عظمت اللہ عمرزئی نے 22 اور محمد نبی نے 12 رنز بنائے۔

آخری اوورز میں راشد خان کی جارحانہ اننگ نے افغانستان کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے 18 گیندوں پر 3 چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 35 رنز بنائے۔

آسٹریلیا نے اس میچ میں 7 بولرز کی مدد لی، جوش ہیزل ووڈ نے 2 اور مچل اسٹارک، گلین میکسویل اور ایڈم زمپا نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/552236/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/552236/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version