اٹلی، تارکین وطن کے مرکز میں گیس دھماکہ، 31 افراد زخمی

اٹلی کے وسطی علاقے میں پناہ گزینوں کی رہائش گاہ کی عمارت میں گیس کے دھماکے کے نتیجے میں 31 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق فائر سروس کا کہنا ہے کہ جس عمارت کو تارکین وطن کا استقبالیہ مرکز قرار دیا گیا ہے اس میں گیس کا دھماکہ ہو جس کی وجہ سے مرکز جزوی طور پر منہدم ہو گیا۔
فائر سروس کے مطابق ویٹربو کے قریب سان لورینزو نووو کی دو منزلہ عمارت کے کچھ حصے آدھی رات سے کچھ دیر قبل ہونے والے دھماکے کے بعد ملبے میں تبدیل ہو گئے۔
فائر سروس کا کہنا ہے کہ استقبالیہ مرکز کے طور پر بیان کی گئی عمارت میں دھماکہ ہوا اور مرکز جزوی طور پر منہدم ہو گیا جو ممکنہ طور پر گیس کے اخراج کے نتیجے میں تھا۔
ریسکیو سرچ کے بعد 31 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جس میں سراغ رساں کتوں کا استعمال بھی شامل ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے جسے ہیلی کاپٹر کے ذریعے روم کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا اور اس وقت وہ کوما میں ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ عمارت چھوٹے اپارٹمنٹس پر مشتمل ہے جہاں پناہ کے متلاشی افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر مرد ہیں جبکہ بچے نہ رکھنے والی خواتین بھی ہیں۔
خبر رساں ادارے نے بتایا کہ عمارت سے متصل ایک بڑھئی کی ورکشاپ اور شراب کی ایک دکان بھی تباہ ہوگئی، دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/575453/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/575453/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

