Advertisement

مغربی یورپ میں سمندری طوفان سیاران نے تباہی مچا دی، 15 افراد ہلاک

مغربی یورپ میں 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے طوفان سیاران کے باعث کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں.

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق مغربی یورپ کے مختلف ممالک میں سمندری طوفان سیاران نے تباہی مچا دی، طوفان کے باعث 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

طوفان سیاران میں 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں کی وجہ سے بندرگاہیں بند ہیں اور پروازیں اور ریل میں بھی خلل پڑا ہے۔

اطالوی حکام نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ ٹسکنی میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں، انہوں نے ریکارڈ بارشوں اور ہنگامی حالت کے اعلان کی اطلاع دی ہے۔

اطالوی حکام نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ ٹسکنی میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں، انہوں نے ریکارڈ بارشوں اور ہنگامی حالت کے اعلان کی اطلاع دی ہے۔

Advertisement

فلورنس کے میئر ڈیریو نارڈیلا نے کہا کہ شہر میں صورتحال نازک ہے کیونکہ دریائے ارنو کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے۔

یورپ میں تیز ہواؤں کی وجہ سے درخت وں کے گرنے سے زیادہ تر ہلاکتیں ہوئیں۔ بیلجیئم کے شہر گینٹ میں ایک پانچ سالہ یوکرینی لڑکا اور ایک 64 سالہ خاتون درخت کی شاخیں گرنے سے ہلاک ہو گئے۔

اس سے قبل شمالی فرانس کے علاقے آئسنے میں درخت گرنے سے ایک لاری ڈرائیور ہلاک ہو گیا تھا اور فرانسیسی حکام نے بندرگاہی شہر لی ہیور میں اپنی بالکونی سے گرنے والے ایک شخص کی موت کی بھی اطلاع دی تھی۔

ہالینڈ کے شہر وینرے میں ایک شخص، وسطی میڈرڈ میں ایک خاتون اور جرمنی میں بھی ایک شخص ہلاک ہوا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/628091/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/628091/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
Next Article
Exit mobile version