Advertisement

چوتھی باروزیراعظم بنانےسےبہترہےجس کوموقع نہیں ملااسے موقع دیں، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی

چوتھی باروزیراعظم بنانےسےبہترہےجس کوموقع نہیں ملااسے موقع دیں، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ چوتھی باروزیراعظم بنانےسےبہترہےجس کوموقع نہیں ملااسے موقع دیں، مسائل سے نکلنا ہے تو ایک نئی سیاست کی ضرورت ہے۔

ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایسی قیادت کی ضرورت ہےجوماضی اورنفرت کی سیاست میں نہ پڑے ، بطوروزیرخارجہ ثابت کیانوجوانوں کوموقع ملےتوکام کرکےدکھاسکتےہیں، ملک کے مسائل کا حل نکالنا اتنا مشکل نہیں۔ جس کو موقع نہیں ملا اسے ایک بار موقع دیں، اگر آپ موقع دیتےہیں تو ہم کبھی مایوس نہیں کریں گے۔

بلاول بھٹونے کہا کہ چوتھی بار وزیراعظم بنانےسےبہترہےجس کوموقع نہیں ملااسے دیں، جب بھی پیپلز پارٹی کو موقع ملا ہم نے عوام کی خد مت کی، آنے والے الیکشن میں عوامی حکومت بنائیں گے، مہنگائی،غربت اور بےروزگاری تاریخی سطح پر ہے، ہمارے حکمرانوں کو زمینی حقائق کا اندازہ نہیں، عوام اس وقت دکھ، تکلیف اور مشکل میں ہیں، ملک میں تیزی سےمہنگائی، بیروزگاری اور غربت بڑھتی جارہی ہے، سیاسی جماعتیں وہی پرانی سیاست میں لگی ہوئی ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ان مسائل سے نکلنا ہے تو ایک نئی سیاست کی ضرورت ہے، نئی سیاست کےساتھ ساتھ نئی قیادت کی ضرورت ہے، پیپلزپارٹی مظلوموں کی جماعت ہے، پیپلزپارٹی کی خواتین نے بڑی تعداد میں آج شرکت کی، پیپلزپارٹی اورعوام کا 3 نسلوں سے تعلق چلتا آرہا ہے، پیپلز پارٹی نے خیبرپختونخوا کا دورہ شروع کیا ہے۔ سوچا تھاالیکشن مہم شروع ہونےسےپہلے کےپی کا دورہ کریں۔

انھون نے کہا کہ ہم نے کب تک وہی چیز بار بار دہرانی ہے، پیپلز پارٹی عوام پربھروسہ کرتی ہے، مستقبل عوام پر چھوڑتے ہیں، مسائل بہت زیادہ ہیں لیکن ملک کامستقبل روشن ہے، وفاق میں جیالا وزیراعظم اورپشاورمیں جیالا وزیراعلیٰ ہوگا، 2018والی سیاست کو دوبارہ قبول نہیں کریں گے، پیپلز پارٹی کا کوئی سیاسی مخالف نہیں، ہمارا مخالف ن لیگ یا پی ٹی آئی نہیں،غربت بےروزگاری اور مہنگائی ہے، مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے، ہر کابینہ کا ایک ایجنڈا ہوگا کہ مہنگائی کو کیسےختم کرناہے۔

Advertisement

بلاول بھٹو نے کہا کہ ایسےمنصوبے لائیں گے جس سےہرطبقےکو فائدہ پہنچاسکیں، پیپلز پارٹی اگلی بار کسان کارڈ لائےگی، پیپلز پارٹی نے ہر دور میں تنخواہوں میں اضافہ کیا، 5سال میں ہم تنخواہوں کو دگنا کریں گے، پیپلزپارٹی چاہتی ہے ملک ترقی کرے، اس کے لیے ہمیں پرانی سیاست اور سیاستدانوں کو گھر بٹھانا پڑےگا۔ وقت آگیا ہے آپ ذرا ریسٹ کریں، ہم نے ملک اورعوام کو سنبھالنا ہے۔ آپس کی لڑائیاں ہی چلنی ہیں توعوام کےمسائل حل نہیں ہوسکیں گے۔

انھوں نے کہا کہ ہم نہ صرف حکومت بنائیں گے بلکہ سب کو ساتھ لیکرچلیں گے، میں صرف عوام کی طرف دیکھ رہا ہوں۔ لاڈلہ بننا ہے تو صرف عوام کا لاڈلہ بننا ہے، مسئلہ چیئرمین پی ٹی آئی سے تھا کہ فیصلہ عوام کا ہے، ہمیں سلیکٹڈ اورنہ کوئی کٹھ پتلی قبول ہے ، آج بھی ہم یہی کہتے ہیں یہ فیصلہ عوام کا ہے، میں سیاست پریقین رکھتاہوں،یہی وجہ سےکہیں اورنہیں دیکھتا، پرانی سیاست کو ہم پھرسے قبول نہیں کریں گے، پیپلزپارٹی اپنے منشوراورسوچ کے مطابق سیاست کررہی ہے.

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج  https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/648633/amp/ کولائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/648633/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
اسرائیلی نگرانی میں پاک فوج غزہ بھیجنے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کی تردید
دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version