Advertisement

سپریم کورٹ؛ سابق صدر پرویزمشرف کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور

سپریم کورٹ

چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسٰی نے سابق صدرپرویز مشرف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظورکرتے ہوئے حکمنامہ لکھوا دیا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضٰی فائزعیسٰی کی سربراہی میں چاررکنی لارجر بینچ نے سماعت کی، بینچ میں جسٹس منصورعلی شاہ، جسٹس امین الدین، جسٹس اطہر من اللہ شامل تھے۔

عدالتِ عظمٰی نے حکم  نامے میں کہا کہ مشرف کے وکیل نے بتایا کہ اپیل پررجسٹرار نے اعتراض لگایا تھا، وکیل نے بتایا کہ اعتراض کے خلاف اپیل سابق چیف جسٹس عمرعطا بندیال کے چیمبرمیں مقرر ہوئی، وکیل نے بتایا کہ چیمبرسے جج نے کیس لارجر بینچ میں لگانے کا کہا۔ وکیل نے بتایا اس کے بعد کیس مقرر نہیں ہوا اور مشرف کی وفات ہو گئی۔

حکم نامےمیں کہا گیا کہ مشرف کے وکیل نے کہا کہ آئین پاکستان بھی اپیل کا حق دینے کی بات کرتا ہے، کیس میں تمام فریقین سے پوچھا گیا کہ مشرف کی اپیل کو مقرر کرنے پر کسی کو اعتراض تو نہیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل سمیت کسی فریق نے اعتراض نہیں اٹھایا، افسوس ناک ہے کہ چیمبر میں جج کے حکم کے باوجود اپیل آج تک مقررنہیں ہوئی، اپیل کنندہ یا اس کے وکیل کو اپیل مقرر نہ ہونے پر ذمہ دارنہیں کہا جا سکتا.

چیف جسٹس پاکستان نے حکم نامہ لکھوایا کہ کسی کو بھی عدالت کے کنڈکٹ کا خمیازہ نہیں بھگتا چاہیے، اپیل کسی کی بھی سزا یافتہ شخص کا حق ہے، پرویزمشرف کی اپیل کو سماعت کیلئے مقررکرنے کی متفرق درخواستیں منظور کی جاتی ہیں اور رجسٹرار آفس کو پرویز مشرف کی سزا کے خلاف اپیل کو نمبر لگا کر مقررکرنے کی ہدایت بھی۔

Advertisement

سپریم کورٹ نے لاہورہائیکورٹ کے فیصلہ کے خلاف اپیلیں بھی سماعت کیلئے منظور کر لیں اوررجسٹرار آفس کو لاہور ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف اپیلیں نمبر لگا کر مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت اگلے جمعہ کو رکھ لیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/717459/amp/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/717459/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
سونے کی قیمت، مسلسل اتار چڑھاؤ کے بعد مستحکم
وزیراعظم آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے باکو روانہ
آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version