Advertisement

شمالی کوریا نے جاسوس سیٹلائٹ لانچ کر دیا، جنوبی کوریا

جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنا ایک جاسوس سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنا جاسوس سیٹلائٹ لانچ کر دیا ہے جس کے بارے میں جاپان کو پیشگی اطلاع دے دی گئی تھی۔

جبکہ جاپانی وزیر اعظم کے دفتر کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے مشتبہ بیلسٹک میزائل داغا ہے۔

جاپانی حکام نے جنوبی جاپانی جزیرے اوکیناوا کے رہائشیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ محتاط رہیں لیکن مقامی میڈیا کے مطابق میزائل کے بحرالکاہل میں گرنے کے بعد یہ حکم واپس لے لیا گیا۔

شمالی کوریا نے جاپان کو اس کے لیے نو دن کی مہلت دی تھی یہ مہلت بدھ سے شروع ہوگی اور 30 نومبر کو بند ہوگی، لیکن شمالی کوریا نے سیٹلائٹ مہلت شروع ہونے سے پہلے ہی لانچ کر دیا۔

Advertisement

اگر جاسوس سیٹلائٹ ہونے کی تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ شمالی کوریا کی جانب سے رواں سال کسی سیٹلائٹ کو لانچ کرنے کی تیسری کوشش ہوگی۔

یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ تازہ ترین لانچ کامیاب بھی تھی یا نہیں۔

اس سے قبل جاپان نے کہا تھا کہ وہ جنوبی کوریا اور امریکہ کے ساتھ مل کر شمالی کوریا پر زور دے گا کہ وہ میزائل تجربے کو آگے نہ بڑھائے، جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہوگی۔

جاپان کے کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ پیانگ یانگ کے نوٹیفکیشن میں تین سمندری علاقوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ وہ علاقے ہیں جہاں سیٹلائٹ لے جانے والے راکٹ کا ملبہ گرے گا۔

ان علاقوں میں دو جزیرہ نما کوریا کے مغرب میں اور دوسرا فلپائن کے جزیرے لوزون کے مشرق میں ہے۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیف ڈائریکٹر آف آپریشنز کانگ ہو پل نے متنبہ کیا کہ اگر یہ لانچ جاری رہی تو سیئول ضروری اقدامات کرے گا۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/730677/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/730677/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا نے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا
غزہ میں اسرائیلی فورسز کی خلاف ورزیاں جاری
فلسطینیوں کی نسل کشی پر ترکیہ میں نیتن یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری
دواجی کون ؟ ممدانی سے پہلی ملاقات، محبت ، شادی کب کیسے اور کہاں ہوئی ؟
امریکا کیلیے خطرے کی گھنٹی، چین نے دنیا کا جدید ترین طیارہ بردار جہاز سمندر میں اتار دیا
سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری ، نیا نظام متعارف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version