خلائی مخلوق یا پھر ڈرون، بھارتی ایئرپورٹ بند کر دیا گیا

بھارت کے امپھال ہوائی اڈے کے رن وے کے قریب نامعلوم خلائی مخلوق دیکھے جانے کے بعد ایئرپورٹ کو بند کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق منی پور کے دارالحکومت امپھال ایئرپورٹ کی فضاؤں میں نامعلوم شے کو اڑتا ہوا دیکھا گیا جس کے بعد ایئرپورٹ حکام نے فلائٹ آپریشن روک دیا۔
رپورٹس کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرول کے عملے اور کچھ مقامی لوگوں نے کسی نامعلوم شے کو اڑتے ہوئے دیکھا، فاصلہ زیادہ ہونے کی وجہ سے اڑتی ہوئی شے کی شناخت نہیں ہوئی پائی۔
ایئرپورٹ کے ایئر ٹریفک کنٹرول نے فوری طور پر روانہ ہونے والے تین پروازوں کو ٹیک کرنے سے روک دیا، جبکہ آنے والی پروازوں کا رخ کولکتہ کی طرف موڑ دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن تین گھنٹے تک معطل رہا، کچھ لوگوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایئرپورٹ حکام نے فضائی حدود کا کنٹرول بھارتی فضائیہ کے حوالے کر دیا تھا۔
امپھال ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر چیپیمی کیشنگ نے ایک بیان میں بتایا کہ نامعلوم خلائی مخلوق کی رن وے کے قریب اڑنے کی تصدیق ہوئی ہے۔
چیپیمی کیشنگ نے مزید بتایا کہ مجاز اتھارٹی کی جانب سے سیکیورٹی کلیئرنس دیے جانے کے بعد معطل پروازوں نے اڑان بھری۔
ہوائی اڈے کے ایک سینئر افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بھارتی میڈیا کو بتایا کہ کافی بڑی چیز کو ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک رن وے کے قریب اڑتے ہوئے دیکھا گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/735220/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/735220/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

