بابر اعظم کا رویہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی شکست کا باعث بنا، مکی آرتھر

بابر اعظم کا رویہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی شکست کا باعث بنا، مکی آرتھر
قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ کپتان بابر اعظم کا رویہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی شکست کا باعث بنا۔
تفصیلات کے مطابق ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر نے ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان ٹیم کی شکست کی وجوہات پر مبنی تفصیلی رپورٹ پی سی بی کو پیش کردی۔
مکی آرتھر کی رپورٹ میں بابر اعظم کی کپتانی کے حوالے سے تحفظات بیان کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم انفرادی طور پر ایک بڑا کھلاڑی ہے لیکن بطور کپتان وہ ٹیم کے لیے پرفارم نہ کرسکے۔
ٹیم ڈائریکٹر نے کہا کہ بابر اعظم ورلڈ کپ کے دوران بہت مغرور تھے۔ وہ پوری ٹیم کو ساتھ چلانے میں ناکام رہے۔
مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کا ساتھی کھلاڑیوں سے رویہ بھی زیادہ اچھا نہ تھا ۔ وہ کھلاڑیوں سے زیادہ بات چیت نہیں کرتے تھے صرف ٹیم کے مخصوص کھلاڑیوں کے ساتھ گھلتے ملتے تھے اور دیگر کھلاڑیوں سے چیزیں شئیر نہیں کرتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم کسی کی بات کو ماننے کے لیے تیار نہیں تھے۔ وہ صرف اپنی مرضی سے فیصلے کرتے تھے۔ ایسے بڑے ٹورنامنٹ میں کپتان کو مشترکہ حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترنا ہوتا ہے جو بابر اعظم نہیں کرسکے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/759935/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/759935/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News