Advertisement

پاکستان غزہ میں مکمل جنگ بندی کا حامی ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفترخارجہ

پاکستان غزہ میں مکمل جنگ بندی کا حامی ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتا ہےاورغزہ میں مکمل جنگ بندی کا حامی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاززہرا بلوچ نے اسلام آباد میں صحافیوں سے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نگراں وزیراعظم نے غزہ میں اسرائیلی بربریت کی مذمت کی ہے، وزیراعظم نے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے حل پرزور دیا۔ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کوغزہ میں امن کے لیے فوری اقدامات کرنا چاہییں۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ نگراں وزیراعظم نے ای سی او اجلاس کے موقع پرعالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی، اجلاس میں خطے کی ترقی اور تجارتی سرگرمیوں پراتفاق ہوا۔ وزیراعظم نے ای سی او کے وژن پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔ بطورقابض طاقت اسرائیل کو چوتھے جینوا کنوینشن کا احترام کرنا چاہیے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ اس ہفتے کے شروع میں جموں و کشمیر میں ڈوگرا راج، آر ایس ایس کے ہاتھوں کشمیریوں کا قتل عام ہوا۔ ہم اس واقعہ کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ بھارت کشمیریوں کے نا قابل تنسیخ حق خودارادیت کا احترام کرے۔

انھوں نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ نگران وزیراعظم نے ازبکستان کا دو روزہ دورہ کیا، وزیراعظم آج او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ نگراں وزیراعظم کی جانب سے دو روز قبل پریس کانفرنس میں اس حوالے سے پالیسی بیان دیا گیا۔ پاکستان اس حوالے سے امریکہ اور متعلقہ ممالک سے رابطے میں ہے اور تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

Advertisement

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان ایسا ملک ہے جہاں آئین و قوانین مذہب پرعملدرآمد کی آزادی فراہم کرتے ہیں، پاکستانی قوانین اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ ہم نے امریکا کا غزہ میں چند گھنٹوں کی جنگ بندی کا بیان دیکھا ہے۔ ملٹری آپریشن میں ٹیکٹیکل وقفے انسانی امداد کےغزہ رسائی میں مددگار ثابت نہیں ہو سکتے۔ پاکستان غزہ میں مکمل جنگ بندی کا حامی ہے۔ یقین ہے کہ بھارت بھی اس جنگ بندی انتظامات کی پیروی کرے گا۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ نگران وزیراعظم کا بیان بہت واضح تھا جس میں انہوں نے کہا کہ ہم بارہا کہہ چکے ہیں ہمیں افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف استعمال ہونے پرتحفظات ہیں، ہم بارہا اپنے تحفطات سے افغان عبوری انتظامیہ کو آگاہ کر چکے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/769763/amp/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/769763/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version