Advertisement

چیئرمین پی ٹی آئی کا 190ملین پاؤنڈ کیس میں چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں چیئرمین پی ٹی آئی کا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں چار روزہ فزیکل ریمانڈ منظورکرلیا گیا۔ 

پراسیکیوٹرنیب کے مطابق عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 21 نومبرتک ہمارے حوالے کیا ہے، نیب طے کرے گا اب انویسٹیگیشن کیسے کرنی ہے۔

تحریکِ انصاف کے چیئرمین کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل نیب کیس کی سماعت جج محمد بشیرنے کی۔

سماعت کے آغاز میں وکیل شیراز رانجھا نے چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں اہلیہ بشری بی بی، بہنوں کی ملاقات کے لیے درخواست دائرکی جس جج احتساب عدالت نے کہا کہ فیملی سے ملاقات کی درخواست کو بھی آج جیل میں سن لینگے۔

وکیل درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں گرفتار ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ، انکی تین بہنیں جیل میں ملنا چاہتی ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی سے فیملی ممبران کی ملاقات کی اجازت دی جائے۔

Advertisement

سماعت سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بشری بی بی کی آج ہم نے ضمانت قبل از گرفتاری مانگی ہوئی ہے، نیب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی ویسے بھی جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج  https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/866191/amp/ کولائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/866191/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version