Advertisement

نگران پنجاب حکومت نے پاکستان ریلویز کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا

پنجاب حکومت

نگران پنجاب حکومت نے پاکستان ریلویز کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا

نگران پنجاب حکومت نے پاکستان ریلویز کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت میں موجود پاکستان ریلویز کی اربوں روپے ملکیت کی اراضی محکمہ کے نام منتقل کر دی گئی۔

لاہور میں موجود پاکستان ریلویز کی اراضی مختلف صوبائی محکموں کے قبضہ میں تھی، بول نیوز نے ریلوے اراضی سے متعلق رپورٹ کی کاپی حاصل کر لی۔

لاہور کی پانچ تحصیلوں میں موجود 5119 کنال 2 مرلے اراضی ریلوے کے نام پر منتقل کی گئی؛ تحصیل رائے ونڈ، ماڈل ٹاؤن، شالامار، کینٹ اور تحصیل سٹی میں موجود اراضی ریلوے کے نام پر منتقل کی گئی۔

پنجاب حکومت نے صوبائی دارالحکومت لاہور کی تحصیل رائے ونڈ میں 933 کنال اور 10 مرلے اراضی، تحصیل ماڈل ٹائون میں 2493 کنال 6 مرلے اراضی، تحصیل شالیمار میں 573 کنال 8 مرلے اراضی، کینٹ کی 569 کنال 18 مرلے جبکہ تحصیل سٹی میں 188 کنال 3 مرلے اراضی ریلوے کے نام پر منتقل کر دی ہے۔

Advertisement

لاہور کے مواضع جات جنجاتے، جیابگہ، رکھ کوٹ لکھپت، امرسدھو، رکھ چندرائے، کوٹ لکھپت، سدھوکی، ننگر، کچا، ہلوکی، واہگہ، بھانوچک، جلو، رکھ تیڑہ، کوڑے، نولکھا، جیاموسیٰ اور تارگڑھ میں اراضی ریلوے کے نام پر منتقل کی گئی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر ریلویز شاہد اشرف تارڑ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پاکستان ریلویز کی کارکردگی، آپریشنل اور انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں تمام کیٹیگری اے کے ریلوے سٹیشنوں پر بی او ٹی کی بنیاد پر ایگزیکٹیو ٹوائلٹس بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر ریلویز شاہد اشرف تارڑ نے کہا کہ مسافروں اور مال بردار ٹرینوں کی آمدن میں 17 فیصد اضافہ ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

شاہد اشرف تارڑ نے کہا کہ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کمرشلائزیشن ایکشن پلان ٹائم لائن کے ساتھ جلد پیش کیا جائے، ریلوے اسٹیشن کی کمرشلائزیشن منصوبے کو مرحلہ وار مکمل کیا جائیگا۔

وفاقی وزیر ریلویز شاہد اشرف تارڑ نے مزید کہا کہ ریلوے میں ای آر پی کے نفاذ سے مالیاتی کارکردگی میں بہتری آئی ہے، ریلوے میں ایندھن کی استعداد کار بڑھانے کے لیے آن لائن فیول مینجمنٹ سسٹم کو ترجیحی بنیادوں پر نافذ کیا جائے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/875420/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/875420/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری
پاکستان کا دوٹوک مؤقف اور ذبیح اللہ مجاہد کا گمراہ کن بیان، استنبول مذاکرات کی اصل حقیقت
آرمی چیف کو 'چیف آف ڈیفنس فورسز' کا عہدہ دینے کی تجویز؛ 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version