دورہ آسٹریلیا کے لیے 18 رکنی قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان

دورہ آسٹریلیا کے لیے 18 رکنی قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا جس میں ڈومیسٹک میں کارکردگی دکھانے والے صائم ایوب اور خرم شہـزاد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نومنتخب چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے پریس کانفرنس کے دوران 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔ چیف سلیکٹر بننے کے بعد وہاب ریاض کا پہلا اسائنمٹ ہے جب کہ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے 34 سالہ شان مسعود پہلی بار پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔
🚨 SQUAD ANNOUNCED 🚨
Our 18-member squad for the three-match Test series against Australia 🇵🇰
AdvertisementRead more ➡️ https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/927495/amp/#AUSvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/ioKnv0cBxJ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 20, 2023
آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کے لیے قائداعظم ٹرافی میں بہترین کارکردگی دکھانے والے صائم ایوب، خرم شہزاد اور میر حمزہ کو شامل کیا گیا ہے جب کہ محمد وسیم جونیئر اور فہیم اشرف کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
شان مسعود کی قیادت میں دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان کی اٹھارہ رکنی ٹیسٹ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
شان مسعود ( کپتان)، عبداللہ شفیق، امام الحق، صائم ایوب، بابراعظم، محمد رضوان، سرفراز احمد، سلمان علی آغا، سعود شکیل، فہیم اشرف، عامر جمال، حسن علی، محمد وسیم جونیئر، خرم شہزاد، میرحمزہ، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور نعمان علی ۔
اس دورہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم 14 دسمبر سے 7 جنوری کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News