Advertisement

پولینڈ، روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں 16 افراد پر فرد جرم عائد

پولینڈ نے روس کے کے لیے جاسوسی کے الزام میں 16 افراد پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق پولینڈ نے رواں سال کے اوائل میں ایک روسی جاسوس گروہ کو بند کرنے کے بعد 16 غیر ملکیوں کے ایک گروپ پر جاسوسی کا الزام عائد کیا ہے۔

وارسا کا دعویٰ ہے کہ روسی انٹیلی جنس سروسز نے جاسوسی نیٹ ورک کو تخریب کاری اور پروپیگنڈے میں ملوث ہونے کے لیے منظم کیا تھا۔

وارسا کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد، جن پر روسی انٹیلی جنس کی ہدایت پر تخریب کاری اور پروپیگنڈا سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے، نے اپنے الزامات کا اعتراف کر لیا ہے۔

جاسوسی کے اس گروہ کو اس سال کے اوائل میں ختم کر دیا گیا تھا۔

Advertisement

انٹیلی جنس سروس کے کوآرڈینیٹر ماریوز کامنسکی کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 16 غیر ملکیوں کے خلاف پولینڈ کی سرزمین پر روسی انٹیلی جنس سروسز کی جانب سے جاسوسی کی سرگرمیاں انجام دینے اور ایک منظم مجرمانہ گروہ میں حصہ لینے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان کے تفویض کردہ کاموں میں فوجی تنصیبات اور اہم بنیادی ڈھانچے کی نشاندہی، یوکرین کو فوجی اور انسانی امداد پہنچانے والی ٹرینوں کی نگرانی اور دستاویزات تیار کرنا اور ٹرینوں کو پٹری سے اتارنے کی تیاری شامل ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تخریب کاری اور پروپیگنڈا کارروائیوں کا مقصد ہمسایہ ملک یوکرین کے خلاف پولینڈ کے جذبات کو تبدیل کرنا بھی ہے۔

وزیر انصاف زبیگنیو زیوبرو نے کہا کہ لوبلن پراسیکیوٹرز نے حال ہی میں ایک خطرناک جاسوسی نیٹ ورک کے ارکان کے خلاف فرد جرم عائد کی ہے۔

وزیر انصاف زبیگنیو زیوبرو  کے مطابق مدعا علیہان، جنہیں روسی انٹیلی جنس نے کمیشن دیا تھا، بندرگاہوں اور فوجی یونٹوں کے ارد گرد انٹیلی جنس سرگرمیاں انجام دیں، تخریب کاری کی کارروائیاں تیار کیں اور پولینڈ کے خلاف پروپیگنڈا بھی کیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/949641/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/949641/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فلسطین میں نسل کشی سے متعلق سوال پر ٹرمپ پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوگئے
ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا
کھیل ہو یا ثقافت، مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب، ویڈیو دیکھیں
ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
بھارت کی جانب سے پی ٹی ایم اور یونائیٹڈکشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کو فنڈنگ کا انکشاف
امریکا کی کارروائیاں کھلی جارحیت ہیں، وینزویلا کا دنیا سے نوٹس لینے کا مطالبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version