Advertisement

بھارتیوں نے جمی نیشم کو آسٹریلوی کھلاڑی سمجھ کر گالیوں کی بوچھاڑ کردی

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بدترین شکست پر بھارتی مداحوں کے اوسان خطا ہوگئے۔ 

بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والے آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں فائنل تک ناقابل شکست رہنے والی بھارتی ٹیم کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست بھارتی شائقین کرکٹ سے برداشت نہیں ہورہی۔

بھارتی مداحوں کی امید کے برعکس جب آسٹریلیا نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ان کا ورلڈکپ جیتنے کا خواب چکنا چور کیا تو بھارتی شائقین کرکٹ نے سوشل میڈیا پر آسٹریلین کھلاڑیوں کی توہین شروع کردی اور انہیں دھمکیاں دینے لگے۔

سوشل میڈیا پر آسٹریلوی کھلاڑیوں سمیت ان کے اہلخانہ کو دھمکیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے تاہم اس دوران کچھ نا سمجھ بھارتی فینز نے بھارت کے ہاتھوں سیمی فائنل میں شکست کھاکر ایونٹ سے باہر ہونے والی ٹیم نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر جمی نیشم کو آسٹریلوی کھلاڑی سمجھ کر انہیں سوشل میڈیا پر گالیوں بھرے پیغامات بھیجے۔

Advertisement

کیوی آل راؤنڈر  نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسکرین شاٹ شیئر کیے جس میں بھارتی اکاؤنٹس کی جانب سے انتہائی غیر اخلاقی زبان کا استعمال کیا گیا، جمی نیشم کے شیئر کردہ اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔

نیشم نے اسکرین شاٹس پر لکھا کہ ’گزشتہ رات میچ نہیں دیکھا لیکن، میرا خیال ہے آسٹریلیا جیت گیا ہے؟‘ لیکن ایسا دکھائی دیتا ہے کہ میں نے کوئی چیز مس کردی۔

اس کے علاوہ کرکٹر کی جانب سے ایک میم شیئر کی گئی جس میں انہوں نے لکھا کہ ‘یہ ان لوگوں کے لیے ہے جو نہیں جانتے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ دو الگ الگ ممالک ہیں’۔

ایک انٹریو کے دوران جمی نیشم کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم ایسی نفرت کہاں سے آتی ہے لیکن بھارتی شائقین کرکٹ کو چاہیے کہ اپنی توانائی کسی اچھی جگہ استعمال کریں، فائنل میں آسٹریلیا ٹاس سے لے کر میچ کی آخری گیند تک بہترین ٹیم تھی اور اس بات کو سب کو تسلیم کرنا پڑے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
میچ ہارگئے توکیا ہوا جنگ توہم جیتے'، پاکستانی شائقین کے بھارت پر کرارے وار
بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستانی ٹیم مینیجر کا احتجاج
سوریا کمار کی ابتدائی فتح کو پہلگام واقعے اور آپریشن سندور سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش
دشمنی لاکھ سہی ختم نہ کیجئے رشتہ ، دل ملے نہ ملے ہاتھ ملاتے رہئے !
ایشیا کپ، کمزور ٹیم کے بڑے دعوے دھڑن تختہ، بھارت نے پھر پاکستان کو ہرا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version