Advertisement

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی تک حکومتی ملکیتی اداروں کےنقصانات کی رپورٹ طلب

آئی ایم ایف

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی تک حکومتی ملکیتی اداروں کے نقصانات کی رپورٹ طلب

وزارت خزانہ سے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی تک حکومتی ملکیتی اداروں کے نقصانات کی رپورٹ طلب کرلی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف سے دسمبر 2023 تک رپورٹ فراہم کرنے کیلئے وقت مانگ لیا۔ مذاکرات کے دوران حکومتی ملکیتی اداروں کے نقصانات پر پرانے اعدادوشمارکی رپورٹ ماننے سے مشن نے انکارکیا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے وفد نے حکومتی ملکیتی اداروں کے نقصانات کے جائزہ کیلئے سنٹرل مانیٹرنگ یونٹ ٹیم کو بھی جانچا۔ آئی ایم ایف مشن نے سنٹرل مانیٹرنگ یونٹ ٹیم کو اپنی پہلی جائزہ رپورٹ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

 ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے وفد کوجواب دیا گیا کہ حکومتی ملکیتی اداروں کے نئے اعداوشمار کو جانچا جا رہا ہے جس کو جلد مکمل کر لیا جائے گا، وزارت خزانہ آئندہ ماہ تک حکومتی ملکیتی ادروں کے نقصانات کی رپورٹ آئی ایم ایف کو بجھوائے گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ حکام کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات کے دوران وزارت خزانہ آئی ایم ایف کو جون 2024 تک 6670 ارب روپے محصولات جمع کرنے کا پلان جمع کرائے گی، پروجیکشن رپورٹ میں تمام سیکٹر سے محصولات کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آٸی ایم ایف نے ایف بی آرسے زیرالتوا ٹیکس کیسز پر پیشرفت پر بھی رپورٹ آج مانگ رکھی ہے،  ٹیکس نیٹ میں شامل 10 لاکھ نئے ٹیکس دہندگان کی تفصیلات آئی ایم ایف کو شئیرکردی گئی، آئی ایم ایف نے ایف بی آرسے مختلف شعبوں کے لحاظ سے ٹیکس وصولی کی تفصیلات بھی مانگی ہیں۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھا کر ریونیو محصولات کو بڑھایا جائے۔

Advertisement

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/954846/amp/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پرہمیں فالوکریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/954846/amp/ اورحالات سے باخبررہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version