عثمان خواجہ نے آئی سی سی کا دہرا معیار بے نقاب کردیا

آسٹریلیا کے اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ نے دیگر کھلاڑیوں کے بلے پر نشان کی ویڈیو شیئر کرکے آئی سی سی کا دہرا معیار بے نقاب کردیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے فلسطین کے حق میں بلے پر تحریر اور جوتے پر امن کی علامت فاختہ کا نشان استعمال کرنے سے روکنے پر آسٹریلوی کرکٹرعثمان خواجہ نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
عثمان خواجہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کرسمس کی مبارکباد کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو میں دیگر ٹیموں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کے بلے پر مختلف مذہبی اور دیگر نشان دکھائے گئے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن نے بلے پر مسیحی مذہبی نشانن کراس کا اسٹیکر لگایا ہوا ہے جب کہ عثمان خواجہ کے ساتھی کھلاڑی آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کے بلے پر بائبل کا پیغام اور جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج نے بلے پر ہندو مذہب کا نشان بنا ہوا ہے۔
خیال رہے کہ عثمان خواجہ نےآئی سی سی سے بلے پرامن کا پیغام دینے والی فاختہ لگانے کی اجازت مانگی تھی لیکن آئی سی سی نے انہیں جوتوں پر امن کا نشان استعمال کرنے سے بھی روک دیا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے عثمان خواجہ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران ایسے جوتے پہنے تھے جس پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مختلف نعرے درج تھے.
عثمان خواجہ یہ جوتے پاکستان کے خلاف میچ میں بھی پہننا چاہتے تھے تاہم میچ میں عثمان خواجہ کو جوتے پہننے سے روک دیا گیا تھا جس کے بعد وہ پاکستان کے خلاف میچ میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے قتلِ عام کے خلاف میدان میں بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر اترے تھے۔
لیکن آئی سی سی ان کی سیاہ پٹی بھی برداشت نہ ہوئی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے پر عثمان خواجہ پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

