Advertisement

سال 2023 کا آخری دن، صحافت کی دنیا کا بڑا نام دنیا سے رخصت

عالمی صحافت میں اپنا منفرد مقام رکھنے والے معتبر صحافی سال 2023 کے آخری دن دنیا سے رخصت ہو گئے۔

قطری خبر رساں ادارے کی خبر کےمطابق  فلسطین سے لے کر کمبوڈیا سامراجی حکومتوں کی وجہ سے ہونے والے انسانی مصائب کو بے نقاب کرنے معروف عالمی شہرت یافتہ صحافی جان پلگر دنیا سے رخصت ہو گئے۔

آسٹریلیا میں پیدا ہونے والے معروف تحقیقاتی صحافی جان پلگر جو مغرب کی سامراجی خارجہ پالیسی کے سخت ناقد تھے، 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

ان کے اہل خانہ نے آج ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک مختصر بیان جاری کیا جس میں ایک روز قبل برطانوی دارالحکومت لندن میں ان کے انتقال کی تصدیق کی گئی۔

Advertisement

ان کی صحافت اور دستاویزی فلمیں دنیا بھر میں منائی جاتی تھیں، لیکن ان کے خاندان کے لیے وہ سب سے زیادہ حیرت انگیز اور پسندیدہ والد، دادا اور پارٹنر تھے۔

ان کے پسماندگان میں دیرینہ ساتھی صحافی یوون رابرٹس اور ان کے دو بچے سیم اور زوئی شامل ہیں۔

ہزاروں لوگوں نے ان کی موت پر سوگ منانے اور ان کے کام کو یاد کرنے کے لئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ دنیا نے اپنے بہترین صحافیوں میں سے ایک اور انتہائی دیانت دار شخص کو کھو دیا ہے۔

ایک اور شخص نے لکھا کہ ایک عظیم صحافی ایک اچھا انسان اور طاقت کا ایک مینار گر گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بشکیک حملے کے ذمہ داروں کو سزائیں ملیں گی، کرغز نائب وزیرخارجہ
کرغزستان میں مقامی وغیر ملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی، پاکستانی طلبہ بھی زد میں
مصالحہ دار چپس کھانے کے مقابلے میں امریکی نوجوان ہلاک
متحدہ عرب امارات کا ویزہ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر
حج کے دوران کونسی غلطی کرنے پر بھاری جرمانہ عائد ہوگا؟
عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟ اعلان ہو گیا
Next Article
Exit mobile version