Advertisement

حارث رؤف نے پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا جواب دیدیا

حارث رؤف

حارث رؤف

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرادیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے دستبرداری پر قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا جس پر لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر نے جواب جمع کرا دیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا تھا کہ  سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق پلیئرز  نیشنل ٹیم کے لیے غیر مشروط طور  پر دستیاب ہوں گے۔

خیال رہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف نے آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز کے لیے عدم دستیابی ظاہر کی تھی۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق حارث  رؤف نے پی سی بی کے نوٹس کا  جواب جمع کرا دیا ہے، حارث رؤف نے ریڈ بال کرکٹ کی پریکٹس نہ ہونا دستبرداری کی وجہ بتایا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے حارث رؤف کو آسٹریلوی لیگ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے لیے این او سی جاری کردیا ہے۔حارث رؤف کے ساتھ ساتھ زمان خان اور اسپنر اسامہ میر کو بگ بیش لیگ کھیلنے کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ این او سی ان کھلاڑیوں کے ورک لوڈ اور پاکستان مینز ٹیم کے فیوچر ٹور پروگرام کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کیا ہے۔ حارث رؤف کو 7 سے 28 دسمبر کے درمیان  پانچ میچز کا این او سی دیا گیا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سری لنکن بولر کو 5 چھکے لگانے والے محمد نبی کا والد کے انتقال پر اظہار افسوس
پاک بھارت مصافحہ تنازع پر حارث رؤف کا بیان سامنے آگیا
ایشیا کپ، سری لنکا نے افغانستان کی لنکا 6 وکٹوں سے ڈھا دی
میجر لیگ کرکٹ کمپنی نے امریکی کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مایوس کن کارکردگی، ارشد ندیم کی قوم سے معذرت
اسرائیل کھیلے گا تو فیفا ورلڈ کپ ہم نہیں کھیلیں گے، اسپین کا بڑا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version