Advertisement

کراچی؛ مچھرکالونی میں سلنڈرپھٹنے سےدھماکا، بچے سمیت تین افراد جاں بحق

ماڑی پور

کراچی؛ مچھرکالونی میں سلنڈرپھٹنے سےدھماکا، دوافراد جاں بحق

کراچی کے علاقے مچھرکالونی میں جعفر چوک کے قریب سلنڈرپھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ دس زخمی ہوگئے۔ 

ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طورپردھماکا گیس سلنڈر پھٹنے سے پیش آیا، دھماکے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اوردس زخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پرسول اسپتال منتقل کیا گیا۔

ماڑی پور مچھرکالونی جعفر چوک کے قریب عمارت سلنڈر دھماکے کے بعد عمارت زمین بوس ہوگئی۔  جو عمارت زمین بوس ہوئی، اس کا مالک سابق کونسلر نورسلام حقانی کے گھر کے نیچے گیس سلینڈر کی دکان تھی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا سلنڈردکان میں ہوا جس سے عمارت زمین بوس ہوئی۔

ریسکیوں حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کے ملبے سے ایک بچے کی لاش نکال لی گئی جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد تین ہوگئی اورخواتین سمیت دس افراد زخمی ہوئے۔

مچھرکالونی میں گیس سلنڈردھماکے کے بعد فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 نے علاقہ کلیئر قرار دے دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version