قومی وصوبائی اسمبلیوں کے لیے ملک بھر سے جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی کی تفصیلات

الیکشن 2024؛ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت ختم
قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے ملک بھر سے جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے مجموعی طور پر 28 ہزار 626 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔
قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے لیے 7913 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے اور صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کے لیے مجموعی طور پر 18 ہزار 546 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔
اس کے علاوہ پنجاب سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے مجموعی طور پر 13ہزار 823، سندھ سے 6 ہزار 498، کے پی کے سے 5 ہزار 278، بلوچستان سے 2 ہزار 669 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں۔
اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی تین جنرل اور مخصوص نشستوں کے لیے 358 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

