Advertisement

پریذیڈنٹ ٹرافی، اسٹیٹ بینک نے پی ٹی وی کو دس وکٹوں سے شکست دے دی

پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ میں اسٹیٹ بینک نے پی ٹی وی کو دس وکٹوں سے ہرا دیا

تفصیلاے کے مطابق اسٹیٹ بینک اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ کے تیسرے دن پی ٹی وی کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 339  رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

فاسٹ بولر محمد عباس کی عمدہ کارکردگی نے اسٹیٹ بینک کو پی ٹی وی کے خلاف دس وکٹوں سے کامیابی دلا دی۔

پہلی اننگز میں 66 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد دوسری اننگز میں  پی ٹی وی نے بہتر کارکردگی دکھائی۔

پی ٹی وی کی جانب سے حسن محسن نے چودہ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 96 رنز بنائے۔ حسن نواز نے 83 اور تیمور خان 62 رنز کی اننگ کھیلی۔

Advertisement

محمد عباس نے پہلی اننگز میں 19 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کی تھیں، جبکہ دوسری اننگ میں 103 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا، محمد عباس نے مجموعی طور پر میچ میں 10 وکٹیں حاصل کیں۔

محمد عباس نے 12 ویں مرتبہ کسی فرسٹ کلاس میچ میں دس وکٹیں حاصل کی ہیں، اس میچ کے بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کی وکٹوں کی تعداد 670 ہو گئی ہے۔

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں واپڈا نے کے آر ایل کو 48 رنز سے ہرادیا، واپڈا نے کے آر ایل کو جیتنے کے لیے 287 رنز کا ہدف دیا تھا۔

تیسرے دن کھیل ختم ہونے پر کے آر ایل نے ایک وکٹ کے نقصان پر 39 رنز  بنائے تھے۔

چوتھے دن کے آر ایل کی ٹیم 238 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، سرمد بھٹی 6 چوکوں کی مدد سے 60 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے اور عبدالفصیح نے 6 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 43 رنز بنائے۔

آصف آفریدی نے 64 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے پہلی اننگز میں بھی عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 81 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

Advertisement

نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ایس این جی پی ایل اور غنی گلاس کے درمیان میچ ڈرا ہوگیا، غنی گلاس کو میچ جیتنے کے لیے 409 رنز کا ہدف ملا تھا۔

میچ کے چوتھے اور آخری دن غنی گلاس نے دوسری اننگز 38 رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی اور 6 وکٹوں پر 300 رنز بنائے۔

سعد نسیم نے 9 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 105 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، طیب طاہر نے سات چوکوں کی مدد سے 60 رنز اسکور کیے، کاشف علی نے دس چوکوں کی مدد سے 59 رنز کی اننگز کھیلی۔

محمد عرفان نے 55 رنز بنائے جس میں پانچ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

محمد علی نے 86 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

پریذیڈنٹ ٹرافی کا دوسرا راؤنڈ 22 دسمبر کو شروع ہوگا، جس میں کے آر ایل کا مقابلہ غنی گلاس سے اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں ہوگا۔

Advertisement

واپڈا اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیمیں نیشنل بینک اسٹیڈیم میں مدمقابل ہونگی

جبکہ ایس این جی پی ایل اور پی ٹی وی کے درمیان میچ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل
نعمان علی نے تین بار 10 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، لیجنڈ عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی پاش پاش
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version