Advertisement

نجی مال میں آتشزدگی سےشہریوں کی ہلاکت کامعاملہ؛ 5ملزمان کاجسمانی ریمانڈمنظور

آرے مال آتشزدگی کیس

نجی مال میں آتشزدگی سےشہریوں کی ہلاکت کامعاملہ؛ 5ملزمان کاجسمانی ریمانڈمنظور

آر جے شاپنگ مال میں آتشزدگی سےشہریوں کی ہلاکت کے مقدمے میں عدالت نے پانچ ملزمان کا جسمانی ریمانڈمنظورکرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا۔

عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے تفتیشی افسرسے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی اورملزموں کے وکلا کی مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

سٹی کورٹ میں آر جے مال میں آتشزدگی سے شہریوں کی ہلاکت کے مقدمے کی سماعت ہوئی تو وکلا کی جانب سے زیر دفعہ 63 کے تحت ملزمان کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کی درخواست کی گئی جس میں کہا گیا کہ ملزمان کے خلاف شواہد موجود نہیں۔

وکیل ملزمان کا مؤقف تھا کہ مقدمہ میں درج الزامات سے ملزمان کا کوئی تعلق نہیں ہے، ملزمان کے نام مقدمے سے خارج کیے جائیں۔

وکیل صفائی نے کہا کہ ملزمان ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے لیے بھی تیارہیں، پولیس کو مقدمہ کی مزید تحقیقات کا بھی حکم دیا جائے۔

Advertisement

اس سے قبل سٹی کورٹ کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پولیس نے گرفتار پانچ ملزمان کو پہنچایا گیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان کال سنٹرچلا رہے تھے جس کی کوئی اجازت نہیں لی گئی تھی۔

پولیس کی ملزمان کے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا بھی کی گئی جس پر جج نے کہا کہ کیا پولیس نے تشدد کیا ہے آپ لوگوں پر ؟ جس پرملزمان نے بتایا کہ ہمیں ذہنی طور پر ٹارچر کیا گیا ہے۔

ملزمان کے وکیل نے بتایا کہ سیکشن 322 میرے مؤکل کے اوپر لاگو ہی نہیں ہوتی، آگ لگانے کی دفعات کے حوالے سے بھی کوئی ذمہ داری نہیں بنتی، ایس پی گلشن نے بھی بیان کے بہانے اپنے پاس بلایا اور گرفتار کرلیا، کال سنٹر کی وجہ سے مال میں آگ نہیں لگی تھی۔

عدالت نے پوچھا کہ پلان کی منظوری، سیفٹی انتظامات کے حوالے سے کیا اقدامات تھے؟ مال کے بلڈرزاورانتظامیہ کے خلاف بھی تحقیقات کی جائیں۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ کنٹونمنٹ نے تین کروڑ پچھتر لاکھ کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے کال سینٹرانتظامیہ کے اوپر جس پرعدالت نے کہا کہ تفتیشی افسر آئندہ سماعت پر تحقیقات سے متعلق پیشرفت رپورٹ پیش کریں اورتفتیشی افسر نے ابھی تک گواہوں کے بیانات قلمبند نہیں کیے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/12/365906/amp/  کولائک کریں۔ ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/12/365906/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version