Advertisement

وینزویلا، گیانا کشیدگی، برطانیہ کا جنگی جہاز جنوبی امریکا بھیجنے کا اعلان

وینزویلا اور گیانا کے مابین ہزاروں مربع کلو میٹر متنازع علاقے پر کشیدگی کے بعد برطانیہ نے جنگی بحری جہاز بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق جنوبی امریکہ میں وینزویلا اور گیانا کے درمیان تنازع کے بعد برطانیہ نے وینزویلا کی حمایت کے لیے اپنا جنگی بحری جہاز بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے نے خبر دی ہے کہ برطانیہ سابق برطانوی کالونی کے لیے سفارتی اور فوجی حمایت کے اظہار کے طور پر گیانا میں ایک جنگی جہاز بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔

برطانیہ کا یہ اقدام ہمسایہ ملک وینزویلا کی جانب سے تیل اور معدنیات سے مالا مال گیانیز علاقے کے متنازع ہ حصے پر اپنے دعوے کی تجدید کے بعد سامنے آیا ہے۔

برطانوی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ ایچ ایم ایس ٹرینٹ کرسمس کے بعد مشترکہ مشقوں میں حصہ لیں گے۔

Advertisement

گیانا دولت مشترکہ کا رکن ہے اور جنوبی امریکہ کا واحد انگریزی بولنے والا ملک ہے۔

ایچ ایم ایس ٹرینٹ نامی جنگی بحری جہاز کو منشیات اسمگلروں کی تلاش کے لیے کیریبین میں تعینات کیا گیا تھا لیکن وینزویلا کی حکومت کی جانب سے رواں ماہ کے اوائل میں گیانا کے ایسکوئبو علاقے کو ضم کرنے کی دھمکی کے بعد اسے دوبارہ کام سونپا گیا تھا۔

اس تنازع سے یہ خدشہ پیدا ہوا کہ وینزویلا 1982 میں فاک لینڈ تنازع کے بعد جنوبی امریکہ میں پہلی بین الریاستی جنگ شروع کر سکتا ہے۔

وینزویلا طویل عرصے سے 61 ہزار مربع میل کے علاقے ایسکیبو کی ملکیت کا دعویٰ کرتا رہا ہے جو گیانا کے تقریبا دو تہائی حصے پر مشتمل ہے۔

ایسکیبو کی پہاڑیاں اور جنگل سونے، ہیروں اور باکسائٹ کی معدنیات سے مالا مال ہیں، جبکہ اس کے ساحل پر تیل کے بڑے ذخائر پائے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version