Advertisement

بلے کے انتخابی نشان کی آفر ہوئی جسے مسترد کردیا، پرویز خٹک

پرویز خٹک

سیاسی منظرنامہ تبدیل؛ پرویز خٹک نے بڑا سرپرائز دے دیا

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہبہت سے امیدوارہمارے ساتھ آنے کو تیار ہیں، میرے کافی لوگ سمجھتے ہیں آزاد الیکشن لڑیں گے، وہ دوست الیکشن جیت کرہمارے ساتھ آئیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں جو جائے تو ٹھیک لیکن اگرچھوڑے تو لوٹا ہوجاتا ہے، مجھے لوگ لوٹا کہتے ہیں حالانکہ میں نے تو اپنی پارٹی بنائی۔

انہوں نے کہا کہ ان کی صوبے کیلئے کیا خدمات ہیں، 4 سال میں ایک روپیہ نہیں دیا، 4 سال حکومت رہی صوبے کو ایک منصوبہ تک نہیں دیا۔ میرے دور میں خیبرپختونخوا کی حالت بدلی، اضلاع اور ڈسٹرکٹس کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے، فنڈنگ نہیں آرہی لیکن میں ضم شدہ اضلاع کو فنڈزلیکردوں گا۔

پرویزخٹک کا کہنا تھا کہ بلا ہو یا نہ ہو، سیاسی آدمی ہوں، میدان میں ہیں، 8 فروری کوانہیں ایسی شکست ملے گی کہ یادرکھیں گے، مجھے بلے کی آفرہوئی تھی لیکن میں نے انکارکردیا ، بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ عوام کو بیوقوف بنادیں گے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین نے کہا کہ الیکشن سے پہلے سیاسی لوگ اپنے لیے میدان دیکھتے ہیں، بہت سے امیدوارہمارے ساتھ آنے کو تیار ہیں، میرے کافی لوگ سمجھتے ہیں آزاد الیکشن لڑیں گے، وہ دوست الیکشن جیت کرہمارے ساتھ آئیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی طلبہ پر تشدد؛ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کرغزستان روانہ
کرغزستان سے 140پاکستانی طلبہ کی لاہور واپسی، وزیر داخلہ نے استقبال کیا
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بیل آؤٹ پیکج کے حصول کیلئے مذاکرات
این اے 148 ضمنی انتخابات: عوام کی سہولت کیلئے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں بھی ریکارڈ کمی
وزیراعلیٰ سندھ نے ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا کو معطل کردیا
Next Article
Exit mobile version