Advertisement

جی ڈی اے کا رکن الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی پر تحفظات کا اظہار

سائرہ بانو

جی ڈی اے کی جانب سے سندھ سے رکن الیکشن کمیشن نثار درانی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

ترجمان جی ڈی اے سائرہ بانو نے اس حوالے سے ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ  نثار درانی لاء ایسوسی ایٹ کی رکن صائمہ آغا کو پیپلز پارٹی نے مخصوص نشست پر امیدوار نامزد کردیا۔

جی ڈی اے ترجمان سائرہ بانو نے کہا کہ صائمہ آغا کو سندھ سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر نامزد کیا گیا ہے، یہ مفادات کا ٹکراو اور الیکشن کی شفافیت پر سنگین سوالات ہیں، ہمیں چیف الیکشن کمشنر کی شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کروانے کی یقین دہانی پر مکمل اعتماد ہے۔

سائرہ بانو کا کہنا تھا کہ سندھ میں جی ڈی اے سمیت کئی سیاسی جماعتوں کو نثار درانی پر تحفظات ہیں، ان کا جھکاؤ ایک مخصوص سیاسی جماعت کی طرف ہے، کس حیثیت میں ان کی ایسوسی ایٹ کو پیپلز پارٹی نے ٹکٹ سے نوازا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کے اقدامات سے الیکشن کی شفافیت پر سوالات اٹھیں گے، صرف نثار درانی کی ہی قریبی عزیزہ کو پیپلز پارٹی نے کیوں نامزد کیا، امید ہے چیف الیکشن کمشنر میرے سوالات کا جواب دینگے اور اس معاملے کی تحقیقات کروائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version