Advertisement

یوکرینی صدر 60 ارب ڈالر کی فوجی امداد بچانے کے لیے امریکا پہنچ گئے

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی تعطل کا شکار ہونے والی 60 ارب ڈالر کی امریکی فوجی امداد بچانے کے لیے امریکہ پہنچ گئے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی واشنگٹن ڈی سی جا رہے ہیں تاکہ کیف کو اربوں ڈالر مالیت کے امریکی دفاعی پیکج کو دوبارہ بحال کرایا جا سکے۔

فروری 2022 میں روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد یوکرینی صدر کا یہ تیسرا دورہ امریکہ ہو گا۔

یہ ہفتہ یوکرین کے لئے ایک اہم ہفتہ ہے ، یورپی یونین نے بھی فیصلہ کیا ہے کہ آیا اس بلاک میں اس کی شمولیت پر باضابطہ بات چیت شروع کی جائے یا نہیں۔

ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان نے اشارہ دیا ہے کہ وہ اس اقدام کی مخالفت کرتے ہیں، اور اس طرح کے فیصلے کو روکنے کا اختیار رکھتے ہیں.

Advertisement

وکٹر اوربان اور ولادیمیر زیلنسکی نے گزشتہ روز ارجنٹائن کے نئے صدر کی حلف برداری کے موقع پر ملاقات کی تھی تاہم ان کی گفتگو کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

یوکرین کے صدر آج واشنگٹن پہنچیں گے۔ امریکی صدر جو بائیڈن اور ری پبلکن ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن سے ملاقاتوں کے علاوہ وہ منگل کی صبح سینیٹ سے خطاب بھی کریں گے۔

وائٹ ہاؤس نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا کہ زیلنسکی کے دورے کا مقصد یوکرین کے عوام کی حمایت کے لیے امریکہ کے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کرنا ہے کیونکہ وہ روس کے وحشیانہ حملے کے خلاف اپنا دفاع کر رہے ہیں۔

60 ارب ڈالر مالیت کا فوجی امدادی پیکج اس وقت کانگریس میں تعطل کا شکار ہے جسے ریپبلکنز کی جانب سے دباؤ کا سامنا ہے جن کا کہنا ہے کہ مزید رقم امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر داخلی سلامتی کے لیے خرچ کی جانی چاہیے۔

گزشتہ ہفتے سینیٹ میں ہونے والی ووٹنگ میں ایک پیکج کو روک دیا گیا تھا، جس میں یوکرین کی فنڈنگ بھی شامل تھی۔

امریکی صدر جو بائیڈن قانون سازوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ فنڈز کی منظوری دیں۔

Advertisement

گزشتہ بدھ کو ٹیلی ویژن پر اپنے جذباتی خطاب میں جو بائیڈن نے کہا تھا کہ یہ پیکج انتظار نہیں کر سکتا اور خبردار کیا کہ روس یوکرین پر فتح حاصل کرنے سے باز نہیں آئے گا۔

اگرچہ یوکرین نے روس کے اصل حملے کو ناکام بنا دیا تھا، لیکن اس سال اس کا جوابی حملہ رک گیا ہے اور کچھ مغربی ممالک کی جانب سے تھکاوٹ کے آثار نظر آرہے ہیں جنہوں نے فوجی طور پر اس کی حمایت کی ہے۔

سینیٹ میں ووٹنگ کے بعد یوکرین کی خاتون اول اولینا زیلینسکا نے برطانوی نشریاتی ادارے کے ایک پروگرام میں بتایا کہ اگر مغربی ممالک نے ان کی حمایت جاری نہ رکھی تو یوکرین کے عوام جان لیوا خطرے میں پڑ جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version