Advertisement

انڈر 19 ایشیا کپ، پاکستان کی روایتی حریف بھارت کے خلاف 8 وکٹوں سے کامیابی

انڈر 19 ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 259 رنز بنائے، پاکستان نے مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

پاکستان کی کامیابی میں اذان اویس کی شاندار بیٹنگ کا اہم کردار تھا جنہوں نے ناقابل شکست 105 رنز بنائے تھے۔

پاکستانی بولرز نے ابتدا سے ہی بھارتی بیٹرز پر دباؤ برقرار رکھا اور 39 کے مجموعی اسکور پر بھارتی اوپنر ارشن کلکرنی پویلین واپس لوٹ گئے تھے، جبکہ دوسرے اوپنر رودر پٹیل صرف ایک رن ہی بنا سکے۔

 بھارت کی جانب سے کپتان اودے سہارن 60 اور سچن دھاس نے 58 رنز بنا کر ٹیم کے اسکور کو 259 تک پہنچایا۔

Advertisement

پاکستان کے محمد ذیشان نے 4 بھارتی بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ عامر حسن اور عبید شاہ 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور عرفات منہاس نے ایک بھارتی کھلاڑی کا شکار کیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرز نے 28 رنز کے مجموعی اسکور پر شمائل حسن کی وکٹ گرنے کے بعد انتہائی پر اعتماد طریقے سے اننگ کو آگے بڑھایا۔

پاکستان کی دوسری وکٹ 138 رنز پر گری جب شاہزیب خان 63 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

138 رنز پر دوسری وکٹ گرنے کے بعد پاکستان کے اذان اویس اور کپتان سعد بیگ کے درمیان 125 رنز کی شاندار شراکت نے ٹیم کو فتح دلائی۔

اذان اویس کی شاندار سنچری کے علاوہ کپتان سعد بیگ نے 68 رنز کی اننگ کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان نے بھارت کا 259 رنز کا ہدف 47 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

Advertisement

پاکستان کے اذان اویس کو 130 گیندوں پر شاندار ناقابل شکست 105 رنز کی اننگ کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارتی بلے بازوں نے پاور پلے میں میچ یکطرفہ بنا دیا، پاکستانی کپتان سلمان آغا
پاکستانی ٹیم کی شکست پر شائقین مایوس؛ ڈراپ کیچز پر برہمی کا اظہار
حارث رئوف نے بھارتی شائقین اور کھلاڑیوں کو اشاروں میں 6 صفر کی یاد دلا دی
حارث رئوف اور ابھیشیک میں گرما گرمی، فخر کا آئوٹ بھی زیر بحث بنا رہا
ایشیاکپ 2025  : پاکستان 171 رنز بنانے کے باوجود بھارت سے پھر 6 وکٹوں سے ہار گیا
بھارت کے خلاف میچ؛ پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کیا ہوگی؟ نام سامنے آگئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version