Advertisement

ٹانک؛ پولیس لائنزپردہشت گردوں کےحملے میں سب انسپکٹرسمیت تین اہلکار شہید

ٹانک پولیس لائن

ٹانک؛ پولیس لائنزپردہشت گردوں کے حملے میں سب انسپکٹر سمیت تین اہلکار شہید

ضلع ٹانک کی پولیس لائنز پر دہشت گردوں کے حملے میں سب انسپکٹرسمیت تین اہلکار شہید اورپانچ اہلکار زخمی ہوگئے۔

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کی پولیس لائنز میں رات گئے نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کیا گیا۔ جس کے بعد پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق اس حملے میں سب انسپکٹرسمیت 3 پولیس اہلکار شہید جبکہ 5 زخمی ہوئے ہیں۔ دہشت گردوں نے حملوں کے دوران فائرنگ کی اور دستی بموں کا بھی استعمال کیا ہے۔

پولیس لائن میں تین حملہ آوروں نے داخل ہونے کی کوشش کی۔ دو حملہ آوروں کو پولیس نے ہلاک کر دیا جب کہ تیسرے کو گھیرے میں لیا گیا، تاہم اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

ڈی پی او ٹانک افتخارعلی شاہ پولیس لائن پہنچ گئے اورحملہ آوروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں حصے لیا جبکہ سیکیورٹی فورسزکی بھاری نفری نے بھی پولیس کے ہمراہ آپریشن میں حصہ لیا۔

Advertisement

ڈی پی اونے بتایا کہ دہشتگردوں کے حملے میں تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دو دہشت گردوں کو جہنم واصل جہنم کردیا گیا۔

ڈی پی او افتخارشاہ کا کہنا تھا کہ ایک دہشت گرد اب بھی پولیس لائن میں موجود ہے جس کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ پولیس جوانوں کے حوصلے بلند ہیں آخری دہشت گرد کے صفائے تک لڑیں گے۔

وزیراعظم کی مذمت

نگران وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑنے ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس لائنز اور ضلع خیبر میں پولیس اور فرنٹیئر کور کی مشترکہ چیک پوسٹ پر دشتگردوں کے حملوں کی شدید مذمت کی اورٹانک پولیس لائنز میں شرپسندی کے بڑے منصوبے کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے عفریت کے پاکستان سے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رکھیں گے، مجھ سمیت پوری قوم، ملک کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے بہادراہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے،  پاکستان کے بہادر عوام دہشتگردی کی اس جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہیں۔

وزیرِاعظم نے حملوں میں شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کیلئے مغفرت اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version