Advertisement

او آئی سی کا مقبوضہ کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہار تشویش

مسلمان ممالک کی نمائندہ تنظیم او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کے متنازع فیصلے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق اسلامی تنظیم او آئی سی نے اپنے ایک بیان میں بھارت سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے حوالے سے آرٹیکل 370 کے سیاہ قانون کو برقرار رکھنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

او آئی سی کے ترجمان نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مودی سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو برقرار رکھا جائے اور تمام فیصلوں کو کالعدم قرار دیا جائے۔

او آئی سی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے اور اس علاقے کی حیثیت میں کسی بھی قسم کا ردوبدل عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق او آئی سی نے مودی سرکار کی جانب سے 2019 میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے اور اسے بھارت میں ضم کرنے کے فیصلے پر اپنے مطالبے کو دہرایا  ہے۔

Advertisement

مسلمان ممالک کی تنظیم او آئی سی نے عالمی تنظیم اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کو قرارداد کے مطابق حل کرانے پر بھی زور دیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی حکمران جماعت مودی سرکار نے 4 سال قبل 2019 میں مقبوضہ کشمیر کی آرٹیکل 370 کے تحت خصوصی حیثیت کو ختم کرتے ہوئے اسے بھارت میں ضم کر لیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے میجر نے خودکشی کرلی
غزہ کے بعد رفح میں نیا انسانی المیہ جنم لینے لگا
افغانستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی
بشکیک حملے کے ذمہ داروں کو سزائیں ملیں گی، کرغز نائب وزیرخارجہ
کرغزستان میں مقامی وغیر ملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی، پاکستانی طلبہ بھی زد میں
مصالحہ دار چپس کھانے کے مقابلے میں امریکی نوجوان ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version