Advertisement

کمسن ملازمہ رضوانہ تشدد کیس میں سول جج کی اہلیہ عدالت کے سامنے پیش

رضوانہ تشدد کیس

کمسن ملازمہ رضوانہ تشدد کیس میں سول جج کی اہلیہ عدالت کے سامنے پیش

کمسن ملازمہ رضوانہ تشدد کیس میں سول جج کی اہلیہ ملزمہ سومیہ عاصم عدالت کے سامنے پیش ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں عدالت نے کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ تشدد کیس کی سماعت 13 جنوری 2024 تک ملتوی کردی۔

سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ ملزمہ سومیہ عاصم اورکمسن ملازمہ رضوانہ کی والدہ عدالت کے روبرو پیش ہوئیں۔

رضوانہ تشدد کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ عمرشبیر نے کی جبکہ ملزمہ کے وکیل قاضی غلام دستگیر ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

سی سی ٹی وی فوٹیجز کی فرانزک رپورٹ عدالت میں جمع نہیں کرائی جاسکی۔ گزشتہ سماعت پر ملزمہ سومیہ عاصم کی جانب سے عدالت میں دو درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

Advertisement

سی ڈی آر فراہم کرنے کی درخواست پر بھی دلائل اگلی سماعت پر ہونگے۔ سی سی ٹی وی سے متعلق درخواست پرپراسیکیوشن کی جانب سے دلائل 13 جنوری کو طلب کرلیے گئے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 13 جنوری تک ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version