امتحان میں پاک بھارت سرحد سے متعلق سوال پر طالبعلم کا مضحکہ خیز جواب

بھارتی ریاست راجستھان میں امتحان میں پاک بھارت سرحد سے متعلق سوال پر طالبعلم کا مضحکہ خیز جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے ایک اسکول میں پولیٹیکل سائنس کے پیپر میں پاک بھارت سرحد کا نام اور اس کی لمبائی کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔
سوال میں لکھا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کون سی سیما یعنی سرحد ہے اور اسکی لمبائی کتنی ہے؟
Question – Bharat aur Pakistan ke bich kaun si seema hai, lambai batao?
AdvertisementAnswer – Dono desho ke bich Seema Haider hai, uski lambai 5 ft 6 inch hai, dono desho ke bich isko lekar ladai hai. pic.twitter.com/25d5AvUlwl
— Narundar (@NarundarM) December 21, 2023
طالبعلم نے جواب میں لکھا کہ ’پاکستان اور بھارت کے درمیان ‘سیما’ کا نام سیما حیدر ہے جس کی لمبائی 5 فٹ 6 انچ ہے اور دونوں ممالک کے بیچ اس کو لیکر لڑائی ہے۔
یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے کہ اس جواب نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا ہے اور مضحکہ خیز جوابات کی بوچھاڑ پیدا کر دی ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ لگتا ہے جواب دینے والا واٹس ایپ یونیورسٹی کا طالب علم ہے۔
ایک اور شخص نے تبصرہ کیا کہ انہیں اس طرح کے جدید جواب کے لئے ایک اضافی نشان ملنا چاہئے تھا۔
ایک صارف نے لکھا کہ طالب علم نے اس فرق کو پر کرنے کی کوشش ک ہے اور مجھے امید ہے کہ اسے معطل نہیں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستانی شہری سیما حیدر رواں سال کے اوائل میں اس وقت قومی سطح پر سرخیوں میں آئی تھیں جب وہ اپنے عاشق سچن مینا کے ساتھ رہنے کے لیے غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوئی تھیں۔
سیما حیدر اپنے چار بچوں کے ساتھ نیپال کے راستے بھارت آئی تھیں تاکہ سچن مینا کے ساتھ رہ سکیں، جن سے وہ 2019 میں آن لائن گیم پلیئر انونز بیٹل گراؤنڈز (پب جی) کھیلنے کے دوران ملی تھیں۔
4 جولائی کو سیما حیدر کو مقامی پولیس نے بغیر ویزے کے بھارت میں داخل ہونے پر گرفتار کیا تھا اور مینا کو غیر قانونی تارکین وطن کو پناہ دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
حالانکہ، دونوں کو 7 جولائی کو ضمانت مل گئی تھی اور سیما حیدر اپنے چار بچوں کے ساتھ گریٹر نوئیڈا کے رابوپورہ علاقے میں ایک گھر میں رہ رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

