Advertisement

سیکریٹری تعلیم سندھ کو تمام اسکولوں میں فراہم کردہ فرنیچر کاریکارڈ پیش کرنےکا حکم

سیکریٹری تعلیم سندھ

سیکریٹری تعلیم سندھ کو تمام اسکولوں میں فراہم کردہ فرنیچر کاریکارڈ پیش کرنےکا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے سیکریٹری تعلیم سندھ کوکراچی سمیت صوبے کے تمام سرکاری اسکولوں میں فراہم کردہ فرنیچرکاریکارڈ پیش کرنےکا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں سرکاری اسکولوں کے فرنیچر کی مد میں کرپشن اور سہولیات فراہم نہ کرنے کے معاملے پرعدالت نے آئندہ سماعت پرسیکرٹری تعلیم، ڈائریکٹرز اور متعلقہ افسران کو طلب کرتے ہوئے سیکرٹری تعلیم کو گزشتہ 10 سالوں کا فرنیچر کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دےدیا۔

جسٹس صلاح الدین پنھورنے سماعت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اسکول کے بچے فرش پر پڑھ رہے ہیں، نہ فرنیچرہے، نہ واش روم ، نہ دیگرسہولیات میسر ہیں۔ کروڑوں روپے کا بجٹ کہاں جاتا ہے، تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔

عدالت نے حکم دیا کہ کراچی سمیت صوبے کے تمام اسکولوں میں فراہم کردہ فرنیچرکا ریکارڈ پیش کیا جائے اورفرنیچرکے کنٹریکٹ کس کو دیے گئے تمام تفصیلات پیش کی جائیں، اسکولوں میں تمام سہولیات فراہم کرنا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

جسٹس صلاح الدین پنھورنے میرپورخاص کے ڈائریکٹر اسکولز اور ڈی ای اوزکے عدالت میں پیش نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئےانھیں آئندہ سماعت پرپیش ہونے کا حکم دیا۔

Advertisement

سندھ ہائی کورٹ نے میرپوخاص کے تمام بند اسکولوں اور اسکولوں میں سہولیات سے متعلق رپورٹ بھی پیش کرنے کا حکم دیا۔

سندھ حکومت کے وکیل نے رپورٹ پیش کرنے کے لیےعدالت سے ایک ماہ کی مہلت کی استدعا کی جس پرعدالت نے ایک ماہ کی مہلت دینے سے انکار کردیا اورحکم دیا کہ دو ہفتوں میں سیکریٹری تعلیم رپورٹ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
پرائیوٹ حج کے تحت عازمین حج کیلئے خوش خبری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version