Advertisement

بھارت، تامل ناڈو میں طوفانی بارشوں سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 31 ہو گئی

بھارت کی جنوبی ریاست تامل  ناڈو میں رواں ہفتے سیلاب اور موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 31 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

قطری خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق بھارت کے جنوب مشرقی ساحل سے ٹکرانے والی شدید بارشوں نے ریاست کے کئی اضلاع کو مفلوج کر دیا ہے، جس سے پورے محلے، سڑکیں اور ریلوے پٹریاں زیر آب آ گئی ہیں۔

ریاست میں اس ہفتے 64 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، جو سال کے اس وقت عام 20 ملی میٹر سے تین گنا زیادہ ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 40 ہزار سے زیادہ لوگوں کو بچایا گیا ہے اور اب بھی پھنسے ہوئے لوگوں تک پہنچنے کی کوششیں جاری ہیں۔

تامل ناڈو کی ریاست بھارت کے بڑے الیکٹرانکس اور مینوفیکچرنگ مراکز میں سے ایک ہے، آج بھی کچھ جنوبی علاقے پانی سے بھرے رہے۔

Advertisement

رضاکاروں کے ہمراہ کھانا اور ضروری سامان تقسیم کرنے والے ایم بالا مورگن نے کہا کہ ہم سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں پانی کے ذریعے کھانے اور ضروری سامان لے جانے والے ٹریکٹروں اور کشتیوں کو حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

تامل ناڈو میں اس ہفتے 64 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی جو سال کے اس وقت کے معمول کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہے، محکمہ موسمیات نے اگلے پانچ دنوں میں ریاست کے کچھ حصوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

کچھ لوگوں کے لئے سیلاب ریاست کے دارالحکومت چنئی میں آٹھ سال پہلے کی بارش کی یاد دلاتا ہے جس میں 290 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور شہر کا بڑا حصہ زیر آب آگیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version