Advertisement

عام انتخابات؛ کےپی کےحکومت نے وفاق سےفرنٹیئرکانسٹیبلری کی خدمات مانگ لیں

سیکیورٹی، عام انتخابات

عام انتخابات؛ کےپی کےحکومت نے وفاق سےفرنٹیئرکانسٹیبلری کی خدمات مانگ لیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کو انتخابات کے لیے 42 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے، صوبائی حکومت نے وفاق سے فرنٹیئرکانسٹیبلری کی خدمات مانگ لیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق کے پی کے حکومت کو انتخابات کے لیے1 لاکھ، 34 ہزار سے زیادہ سیکیورٹی اہلکاردرکار ہیں، صوبائی حکومت کے پاس 90 ہزار سے زیادہ سیکیورٹی اہلکار موجود ہیں۔

 ذرائع نے بتایا کہ  صوبے میں 4 ہزار 812 پولنگ اسٹیشنز حساس ترین، 6 ہزار 581 حساس قراردیے گئے ہیں، صوبے میں پولنگ کے لیے 15 ہزار 737 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے، پولنگ اسٹیشنز میں خصوصی افراد کے لئے 6 ہزار ریمپس بنائےگئے ہیں۔ مزید525 مزید ریمپس بھی تیار کیے جارہے ہیں۔

نگراں وزیراعلیٰ ارشد حسین شاہ کا کہنا ہے کہ الیکشن میں تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں ماحول فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں، سیاسی جماعتیں انتخابی مہم کے دوران قواعد ضوابط پرعمل درآمد یقینی بنائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version