بھارتی ایئرلائن نے سینڈوچ میں کیڑا ملنے پر معافی مانگ لی

بھارت کی سستی ایئرلائن نے سینڈوچ میں کیڑا ملنے پر خاتون مسافر سے معافی مانگ لی ہے۔
خلیجی میڈیا کے مطابق بھارت کی بجٹ نجی ایئرلائنز نے ہفتہ کے روز ایک خاتون سے معافی مانگی ہے جس نے دہلی سے ممبئی جانے والی پرواز کے دوران ان کے سینڈوچ میں مبینہ طور پر کیڑا پایا تھا۔
ایئرلائن کے ترجمان نے ایک بیان جاری کیا اور کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں ماہر غذائیت خوشبو گپتا نے لکھا، ‘میں جلد ہی ای میل کے ذریعے باضابطہ شکایت درج کراؤں گی۔
خوشبو گپتا نے کہا کہ پبلک ہیلتھ پروفیشنل کی حیثیت سے میں یہ جاننا چاہتی ہوں کہ سینڈوچ کا معیار اچھا نہیں تھا اور فلائٹ اٹینڈنٹ کو پہلے سے مطلع کرنے کے باوجود وہ پھر بھی دوسرے مسافروں کو سینڈوچ پیش کرتی رہیں۔
خاتون کا کہنا تھا کہ طیارے میں بچے، بوڑھے اور دیگر مسافر موجود تھے۔ اگر کسی کو انفیکشن ہو جائے تو کیا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں کسی معاوضے یا رقم کی واپسی کی ضرورت نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ صرف ایک یقین دہانی کہ مسافروں کی صحت اور حفاظت آپ کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔
عملے کو مخاطب کرتے ہوئے خوشبو گپتا نے لکھا کہ اگر خدانخواستہ کچھ ہوتا ہے تو آپ کو ہماری زندگیاں بچانے کی تربیت دی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

