Advertisement

مانچسٹر یونائیٹڈ کے 25 فیصد حصص خریدنے والے کون ہیں؟ جانیئے

انگلش پریمیئر لیگ کے شائقین اس شخصیت کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں جنہوں نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے 25 فیصد حصص خریدے ہیں۔

تفصیلات کے مابق انگلش پریمیئر لیگ کی ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کے حصص خریدنے والے فٹ بال کے دیوانے ہیں، وہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے مداح بھی ہیں اور انہوں نے گزشتہ سال چیلیسی کو بھی خریدنے کی کوشش کی تھی۔

گزشتہ کئی سالوں سے اولڈ ٹریفورڈ کلب سے منسلک برطانوی ارب پتی جم ریٹکلف وہ شخصیت ہیں جنہوں نے حال ہی میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے 25 فیصد حصص خریدے ہیں۔

 

Advertisement

جم ریٹکلف مختلف کھیلوں میں دلچسپی رکھتے ہیں، انہیں فارمولا ون اور سائیکلنگ کے کھیل میں بھی گہری دلچسپی ہے۔

کیمیکل کمپنی آئی این ای او ایس کے بانی ارب پتی جم ریٹکلف اس سال کے اوائل میں یونائیٹڈ کو خریدنے کی دوڑ میں اس وقت شامل ہوا جب کلب کے مالکان گلیزر خاندان نے کہا کہ وہ پیشکش سننے کے لیے تیار ہیں۔

ریٹکلف اور آئی این ای او ایس نے فروری میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی اکثریتی ملکیت کے لیے اپنی بولی کی تصدیق کی تھی اور قطری بینکر شیخ جاسم بن حماد الثانی کے ساتھ مقابلہ کیا تھا، جنہوں نے بعد میں دوڑ سے دستبرداری اختیار کرلی تھی۔

جم ریٹکلف کے پاس پہلے ہی کھیلوں کا ایک متاثر کن پورٹ فولیو ہے جس میں فرانسیسی کلب نیس اور سوئس ٹیم ایف سی لوزان اسپورٹس شامل ہیں۔

برطانوی ارب پتی جم ریٹکلف نے 2019 میں سائیکلنگ پاور ہاؤس ٹیم اسکائی ٹیم کو آئی این ای او ایس کا ممبر بنایا اور اگلے سال آئی این ای او ایس نے مرسڈیز فارمولا ون ٹیم میں ایک تہائی حصص خریدے۔

Advertisement

جم ریٹکلف برطانیہ کے امیر ترین افراد میں سے ایک ہیں اور فوربز کا اندازہ ہے کہ ان کی مجموعی دولت 23 بلین ڈالر ہے۔

جم ریٹکلف نے 1998 میں آئی این ای او ایس کی بنیاد رکھی تھی اور کمپنی برطانیہ میں ایک صنعتی جدوجہد بن گئی۔

جم ریٹکلف 29 ممالک میں 194 سائٹس چلاتے ہیں اور سالانہ 65 بلین ڈالر کماتے ہیں جبکہ ان کے پاس 26 ہزار ملازمین کام کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ویمنز ورلڈکپ میں بھارت کی مسلسل ناکامیاں، سوشل میڈیا پر شدید تنقید
پنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن، پاکستان کے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز
ویمنز ورلڈ کپ: کرکٹ شائقین نے بھارتی ٹیم کو چوکر قرار دے دیا
انڈر 20 فٹبال ورلڈ کپ: مراکش نے پہلی مرتبہ ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی
آصف آفریدی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستان کے دوسرے عمر رسیدہ کھلاڑی
ویمنز ورلڈ کپ، انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version